2021 Latest News Obituary

سابق صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر رشید احمد انگوی انتقال کر گئے

تنظیم اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر پروفیسر رشید احمد انگوی آج دوپہر انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 75 برس تھی ان کا تعلق  انگہ ضلع خوشاب سے تھا مشہور ملک گیر شہرت کے حامل شاعر احمد ندیم قاسمی کا تعلق بھی اسی گاؤں انگہ سے تھا گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم ایس سی زوالوجی کرنے کے بعد بطور لیکچرار زوالوجی خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں جوائن کیا وہاں وہ ایک لمبا عرصہ رہے اس دوران انہوں نے تنظیم اساتذہ کی پورے ملک میں تنظیم سازی کی ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی تنظیم جمعیت کی بھی آبیاری کی اور اس زمانے میں رحیم یار خان کو منصورہ ثانی کہا جاتا تھا بعد ازاں ٹرانسفر کروا کے لاہور چلے آئے اور درس و تدریس کا سلسلہ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں بڑھایا پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور دو ہزار چھ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے بعد ازاں انہیں طلبہ میں فکر مودودی پیدا کرنے کے لیے منصورہ کالج لاہور میں پرنسپل تعینات کر دیا گیا جہاں ایک عرصہ تک انہوں نے خدمات سر انجام دیں بطور انسان وہ نرم خو ،خوش گفتار اور ملنسار تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے  

Related posts

پرنسپل کی امیدوار خواتین کے کاغذات کم ہیں/فوری مہیا کریں

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر کی ترقی کے کیسز بھجوانے کے لیے دو شرائط عائد کر دیں

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشنز کے لیے پی ایس بی کا اجلاس 15 مئی کو طلب

Ittehad

Leave a Comment