2025 HED News Latest News

کالج ٹیچرز انٹرنی کی بھرتی کا شیڈول ،طریقہ کار اور جنرل ہدایات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

شیڈول کے مطابق یہ عمل سولہ ستمبر سے شروع ہو کر سات اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا تحریری ہدایات کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد الحمید نے وی لاگ کے ذریعے بھی کچھ کہا ہے وہ بھی سارے معاملات سمجھنے کے لیے ضروری ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق پچانوے فیصد نمبرز اکیڈمکس جبکہ انٹرویو کے صرف پانچ نمبر رکھے گئے ہیں انٹرمیڈیٹ کے لیے سی ٹی آئی سات ماہ کے لیے جبکہ بی ایس کے لیے کالج ٹیچرز انٹرنی دس ماہ کے لیے رکھے جائیں گے ماہانہ معاوضہ پچاس ہزار روپے دیا جائے گا رقم بذریعہ کراس چیک دی جائے گی

سلیکٹڈ امیدوار کے جوائن نہ کرنے کی صورت میں میرٹ پہ اگلے امیدوار کو موقع دیا جائے گا اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے کے دوران پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نومنتخب امیدوار کے آنے کی صورت میں سی ٹی آئی کو فارغ کر دیا جائے گا ایسوسی ایشن یا ٹریڈ یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا جائے گا یہ عارضی پوسٹ ہے کسی بھی صورت میں مستقل نہیں کیا جا سکے گا البتہ آخر میں تجربے کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیاجائے گا اپوائنٹمنٹ کےدو دن بعد تک جوائن نہ کرنے والوں کو فارغ کر دیا جائے گا اور اس کا چانس ضائع ہو جائے گا

تمام مقامی اخبارات میں بھرتی کا اشتہار شائع کیا جائے گا آسامیوں دو جگہوں پر ہوگا نمبر ایک ہر کالج کے نوٹس بورڈ اور دوم سی ٹی آئی پورٹل پر ۔یہ لسٹیں سولہ ستمبر کو دستیاب ہوگی

امیدواران ان لائن اپلائی کریں گے جو سولہ سے انیس ستمبر تک کی جا سکیں گی عارضی میرٹ لسٹ بائیس ستمبر پورٹل پر مشتہر کر دی جائیں گی اور تئیس سے پچیس ستمبر تک اس کے خلاف متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں جمع کروائی جا سکیں گی پچیس ستمبر بعد دوپہر حتمی میرٹ لسٹیں مشتہر کر دی جائیں گی انتیس ستمبر سے یکم اکتوبر تک شارٹ لسٹڈ امیدواران کے انٹرویوز ہوں گے اور کامیاب امیدواران کی لسٹ کالجوں کے نوٹس بورڈوں اور پورٹل پر مشتہر کر دی جائیں گی ان پر شکایات تین سے چار اکتوبر تک متعلقہ ڈائریکٹرز کو کی جا سکیں گی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ۔وٹیفائیڈ ازالہ کمیٹی ان پر فیصلے کر کے فائنل لسٹ مشتہر کر دی جائے گی اور سات اکتوبر کو جوائنگ ہوگی

انٹرویوز پرنسپل آفیس میں تین ممبران پر مشتمل کمیٹی کرئے گی جس کے چیرمین پرنسپل ،جبکہ وائس پرنسپل اور متعلقہ مضمون کا استاد کمیٹی کے اراکین ہونگے ڈائریکٹرز اور ڈی پی آئی کالجز آسامیوں کا تعین کر چکے ہیں

Related posts

دس فروری کوگھیراو کی کال واپس وعدوں کی تکمیل کے لیے مزید 23 فروری تک وقت

Ittehad

  فیصل آباد ڈویژن میں چار سو کالج ٹیچرز انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے 

Ittehad

پرائیویٹ کالجوں کی بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم ہو سکتی ہے ڈی پی آئی کی وضاحت

Ittehad

Leave a Comment