2023 General Notifications HED News Latest News

دوران سروس انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کی رقم میں اضافہ

رول سترہ اہے کے تحت ملازم کی بیوہ یا ایک بچے کو گریڈ ایک تا گیارہ کی نوکری دینے کی سہولت ختم کر دی گئی

لاہور۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔نگران کابینہ نے ایک اور ملازم کش فیصلہ کیا ہے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے پنجاب کے سرکاری ملازم کی بیوہ یا ایک بچے کو اہلیت کے مطابق گریڈ ایک سے گیارہ (درجہ چہارم کے ملازم سے لیکر جوئنیر کلرک ) کی ملازمت فراہم کی جاتی تھی اور یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے ملازمین کی سبھی تنظیموں کے عہدے داران نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کی مالی معاونت کی مد میں ملنے والی رقوم میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ بھی کر دیا ہے گریڈ ایک تا چار پہلے یہ رقم سولہ لاکھ تھی اسے بڑھا کر پچاس لاکھ کر دیا گیا ہے گریڈ پانچ سے دس تک ملازمین کے لواحقین کو یہ رقم پہلے انیس لاکھ دی جاتی تھی اسے بڑھا کر پہجتر لاکھ کر دیا۔گیا ہے۔گریڈ گیارہ سے پندرہ کے ملازمین کے لواحقین کو پہلے بائیس لاکھ ادا کیے جاتے تھے اسے ایک کروڈ کر دیا گیا ہے گریڈ سولہ اور سترہ کے ملازمین کے لواحقین کو پہلے پچیس لاکھ ادا کیے جاتے تھے اب ڈیڑھ کروڑ دئیے جائیں گے گریڈ اٹھارہ اور انیس کے ملازمین کے اہل خاںہ کو پہلے چونتیس لاکھ ادا کیے جاتے تھے اب دو کروڈ دئیے جائیں گے گریڈ بیس اور اس سے اوپری گریڈ کے ملازمین کی موت کی صورت میں لواحقین کو پہلے چالیس لاکھ دئیے جاتے تھے اب دو کروڈ روپے ادا کیے جائیں گے ان رولز کا اطلاق اکیس نومبر 2023 سے ہوگا

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں کو صدمات…..ڈاکٹر منعم اور گوہر الطاف صدمہ میں

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر بطور پرنسپل قبول نہیں ۔۔کالج اساتذہ میانوالی

Ittehad

  چھ تعلیمی بورڈوں کے چیرمینز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

Leave a Comment