2024 Latest News Obituary

اخبار غم۔۔صدمات۔۔اظہار تعزیت

جہلم ۔۔پروفیسر ریٹائرڈ پرویز اقبال کو صدمہ

جہلم۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما سابق ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی اور سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں کینیڈا میں انتقال کر گئیں وہ ایک عرصہ سے سرطان کے مرض مبتلا تھیں پروفیسر پرویز اقبال کو بے حد عزیز گزشتہ برس بھی تکلیف بڑی اور حالت بگھڑی تو پرویز اقبال فورا کینیڈا چلے گئے مگر ایک مرتبہ حالت سنبھل گئی امید زندگی پیدا ہوئی تو واپس ا گئے اب بھی کوئی دو ڈھائی ماہ قبل حالت بہت خراب ہو گئی اطلاع ملی تو اگلے ہی دن روانہ ہوگئے علاج معالجہ جاری تھا انسانی تگ و دو میں کوئی کسر نہ چھوڑی مگر مشیت ایزدی کے سامنے انسانی کاوش کی کیا اوقات کچھ روز قبل اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے پاس بلا لیا پروفیسر پرویز اقبال افسردہ ہیں اور ابھی ادھر ہی ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پروفیسر پرویز اقبال و ان کے اہل خانہ کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطث فرمائے

مظفر گڑھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان رضوان شیخ کو صدمہ

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور ممبر الیکشن کمیشن پیپلا پروفیسر رضوان شیخ کے والد بزرگوار کچھ روز قبل اللہ کی رحمت میں چلے گئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور محترم رضوان شیخ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

لاہور ۔دیال سنگھ کالج کے پروفیسر عاصم رزاق کو صدمہ

لاہور ۔دیال سنگھ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر عاصم رزاق کے نانا گزشتہ دنوں قضاء الہی سے وفات پا گئے دیال سنگھ کالج کے سٹاف ممبران نے محترم ڈاکٹر عاصم رزاق سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

تبادلوں کے منتظر 165 کالج اساتذہ کی ٹرانسفر کے احکامات جاری

Ittehad

  چھ کالج اساتذہ  کو پی ایچ ڈی الاونس دینے کا نوٹیفکیشن 

Ittehad

لاہور کے دو خواتین کالجز کی پرنسپلز کو تعریفی خطوط 

Ittehad

Leave a Comment