محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری کی خالی پوسٹوں پر سکول وکالج اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر سلیم تقی خان کیا گیا ہے جن کا تعلق گورنمنٹ کالج اٹھارہ ہزاری سے ہے انہیں تین سال کے لیے ڈیپورٹیشن دیا گیا ہے انہیں تعلیمی بورڈ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے محمد بلال شاھین کو تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے ان کا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے ڈاکٹر رابعہ اختر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ کام کر رہی ہیں انہیں تعلیمی بورڈ ساھیوال میں سیکرٹری کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر محسن عباس سنیر پیڈ ماسٹر چک نمبر 125 جے بی چنیوٹ کو ٹرانسفر کر کے تعلیمی بورڈ سرگودھا میں سیکرٹری کی خالی آسامی پرتعینات کیا گیا ہے شمشاد علی سنیر پیڈ ماسٹر 105 دس آر جہانیاں کو ٹرانسفر کرکے تعلیمی بورڈ بہاولپور میں سیکرٹری کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے