2024 General Notifications Latest News

پے پروٹیکشن کی کٹوتیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا

صدر پی پی ایل اے فیصل آباد ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر خورشید اعظم کی سربراہی میں ایک سو بیس کنٹریکٹ ریگولرائز کالج اساتذہ نے حالیہ کٹوتیوں کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ایک مرتبہ دی گئی پے پروٹیکشن واپس نہیں لی جا سکتی عدالت عالیہ نے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے اس مقدمے کے فیصلے تک حکم امتناعی جاری کر دیا اور حکومت پنجاب سے پیرا وائز کومنٹس طلب کر لیا

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔فیصل آباد ڈویژن کے ایسے کالج اساتذہ جو2002 اور2005 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے اور انہیں 2009 میں مستقل کر دیا گیا اور پے پروٹیکشن عطا کر دی گئی اس پے پے پروٹیکشن کو 2013 میں واپس لے لیا گیا اور اس میں مختلف اضلاع میں مختلف سلوک کیا گیا بعض شہروں میں فوری طور پر پے ری فکس کر کے تنخواہیں کم کر دی گئیں بعض میں ایسا نہ کیا گیا اور بعض شہروں میں ایسے کالج اساتذہ نے عدالتوں کے ذریعے حکم امتناعی حاصل کر کے ری فکسیشن رکوا دی گئی نگران حکومت نے گزشتہ ماہ بھوک ننگ سے تنگ آ کر سب کی ری فکسیشن کا فیصلہ کر لیا اس پر فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،ساہیوال ،اوکاڈہ اور شیخوپورہ کے اکاؤنٹ آفیسرز نے تنخواہیں کاٹ لی گئی پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خورشید اعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک جانب پنجاب حکومت سے احتجاج کرنے اور دوسری جانب ایک سو بیس اساتذہ کو اکٹھا کیا اور اسے عدالت عالیہ میں چیلنج کر کیا اس پر عدالت عالیہ نے ان کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا اور عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا ہے

Related posts

بجٹ منظور کرلیا گیا،تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوسکا

Ittehad

پروفیسر خالد جاوید صدیقی کوگورنمٹ گریجویٹ کالج آٹک کا چارج سنبھالنے پر اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد

Ittehad

پروفیسر شیر محمد گوندل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

Ittehad

Leave a Comment