2023 Latest News Press Releases

بہاولپور کے پرائیویٹ ہاسٹل میں نشے سے ایک طالب علم کی موت ۔۔حکام نوٹس لیں

بہاولپور (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا کے مطابق بہاولپور کے پرائیویٹ ہاسٹل کے واش روم سے ایک طالبہ علم کی نعش برآمد ہوئی

تفصیل کے مطابق الرافع بوائز ہوسٹل نزدشیل پمپ ون یونٹ میں رہائش عدنان نے ریسکیو 1122 کواطلاع دی کہ اس کے رشتہ دار 20 سالہ منظوراحمدسکنہ علی پورجو ہاسٹل میں رہائش پذیرتھا اوراپنے آپ کونشہ کے انجکشن لگاتاتھا نے صبح سے اپنے آپ کوہاسٹل کے باتھ روم میں بندکر رکھا ہے ـر یسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرباتھ روم کادروازہ توڑ کرچیک کیا تو منظوراحمد باتھ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کی ڈیڈباڈی کو قانونی کاروائی کی خاطر تھانہ بغدادالجدید نے قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں.اتحاد اساتذہ نے ایسے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے یقیناً اس کے پیچھے ایک تگڑا مافیا کام کر رہا ہے شائد ان کو بااثر افراد کی سپورٹس ہو جو بھی ہو  اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جو بھی ہیں انہیں منظر عام پر لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اس معاملے میں غفلت اور کوتاہی جرم کے مرادف ہوگی نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی 

 

Related posts

لیو انکشمنٹ کے نئے رولز کا نوٹیفکیشن ریٹائر ہونے والے ملازمین کا معاشی قتل ہے فی الفور واپس لیا جائے

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر مہ ناز اختر کو ضلع چکوال کے ڈپٹی ڈائرکٹر کا اضافی چارج

Ittehad

پچیس اضلاع میں کالجز تا حکم ثانی بند ۔ کرونا مثبت ہونے کا تناسب پانچ فیصد سے زیادہ

Ittehad

Leave a Comment