College News Latest News

پنجاب میں کالج کب کھلیں؟مجوزہ اوقات کار طے

لاہور(نیٹ نیوز)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز میں اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے منصوبہ تیار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے تجاویز موصول ہوگئی ہیں۔تجاویزکے مطابق کالجز میں فرسٹ ائر کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 10 جولائی سے کردیا جائے گا جبکہ داخلے میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد ہوں گے۔تجاویز کے مطابق کالجز میں بی ایس کی کلاسز کا آغاز 5 اگست سے کردیا جائے گا۔ایم اے/ایم ایس سی کے سٹوڈنٹس کو 15 اگست سے بلایا جائے گا۔جب کہ سیکنڈ ائر کی کلاسز کے لئے طلبائ وطلبات کو 25 اگست سے کالجز میں بلایا جایا گا۔یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کالجز میں کلاسز دو شفٹوں میں پڑھائی جائیں اور ان کو 3 سے 4 گھنٹوں تک محدود کردیا جائے۔بی ایس کی کلاسز 12 بجے ختم کرکے 12 سے 4 تک ایم اے/ایم ایس سی کی کلاسز پڑحائی جائیں۔اس منصوبے کی حتمی منظوری وزراء کے بین الصوبائی اجلاس میں دی جائے گی۔یاد رہے کہ پنجاب کے 720 میں سے 615 کالجز میں پہلے ہی آن لائن کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے۔

Related posts

لیہ –عدالت نے انصاف دیے دیا پروفیسر کے خلاف ایف آئی آر خارج کر دینے کا حکم

Ittehad

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کرسمس کیک کاٹا

Ittehad

پی پی ایل اے ساہیوال کے وفد کا چیچہ وطنی کے کالجز کا دورہ

Ittehad

1 comment

MOHAMMASALEEM July 5, 2020 at 5:18 pm

Informative and needs to be updated

Reply

Leave a Comment