2025 Latest News Press Releases

یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم۔۔ یونیورسٹیز کی خود مختاری پر حملہ 

یونیورسٹیز کو تعلیمی ۔انتظامی اور مالی طور پر خود مختاری رکھا جائے یہ ہی وسیع تر قومی مفاد میں ہے موجودہ حکومتیں یونیورسٹیز کو براہ راست ماتحت بنانے پر تلی ہوئی ہیں جو تعلیمی نظام کی تباہی کا باعث بنے گا

فپواسا نے احتجاج کی کال دے دی دیگر اساتذہ تنظمیں بھی اس پر احتجاج کریں گی یہ پوری قوم کا مسلہ ہے اس کو ایسے اقدامات پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کرنا چاہیے

صوبائی اسمبلی اس ایکٹ کو واپس لے یہ اراکین اسمبلی سوائے سیاسی مداخلت کے وہاں کچھ نہیں کر سکتے ہیں اگر باہر سے لوگ شامل کرنے ضروری ہیں تو غیر جانبدار ،بے لوث ماہرین تعلیم اور نامور سائنسدان شامل کیے جائیں جو تعلیمی عمل میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان

لاہور ( نمایندہ خصوصی) اپنے مخصوص سیاسی مفادات کی خاطر موجودہ حکومت نے یونیورسٹیز کو ماتحت بنانے کی خاطر یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کر دی ہے اور صوبہ کی چھبیس سرکاری جامعات کی سنڈیکیٹ میں تین تین اہم پی ایز کو شامل کرنے کا بل منظور کیا ہے جو گورنر سے منظوری کے بعد اب ایکٹ بن گیا ہے اب سپیکر صوبائی اسمبلی ان پر اراکین کی نامزدگیاں کریں گے اس سے قبل بھی پرانی جامعات میں اراکین اسمبلی ،بیوروکریٹ اور ججز کی نمائندگی موجود ہے اب اس ایکٹ کی منظوری سے تمام چھبیس یونیورسٹیز میں اسے لازمی بنا دیا گیا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کا موقف یہ ہے کہ اس سے تعلیم میں کوئی بہتری نہیں آئے گی سوائے اس کے کہ حکمران جماعت کا عمل دخل اور سیاسی مداخلت بڑھ جانے کی جو مستقبل میں ضرر رساں ہوگا تعلیم عمل کو براہ راست مداخلت سے دور رکھا جائے جامعات کو تعلیمی , انتظامی اور مالی طور پر خود مختار رکھا جائے انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے فپواسا کے پنجاب چیپٹر نے اس کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے دوسری اساتذہ تنظیمیں بھی اس کی سپورٹ کریں گی اور با شعور شہریوں کو خاموش رہنے کی بجائے ایسے اقدامات کی مذمت کرنا چاہیے

Related posts

ری فیکیشن میں کٹوتیوں کا قانونی جواز فراہم کریں ۔عدالت کاحکم

Ittehad

ترقی پانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے نوٹیفیکیشن اور جوائنگ بارے تازہ ترین 

Ittehad

شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکن مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا

Ittehad

Leave a Comment