Latest News

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی سینٹ الیکشن میں جانبداری واضح ہے

لاہور (نامہ نگار) اتحاد اساتذہ کی مرکزی مجلس عاملہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے سینٹ الیکشن کے دوران جانبدارانہ رویے پر سخت تنقید کی گی. اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی ممبران کے الیکشن کے سترہ مراحل میں سے سولہ کی تکمیل ہو چکی تھی اس موقع پر دفاع نہ کرنا اور چپکے سے ری شیڈول کو تسلیم کر لینا بدنیتی اور ایک فریق کی طرف جھکاؤ کو ظاہر کرتا ہے. دوسری جانب رجسٹرڈ گریجویٹ کے انتخابات میں گنتی میں ایک اصولی موقف اختیار کرکے ایک رزلٹ کا اعلان کرکے  دوسری مرتبہ یو ٹرن لے کر اسی اصول کے بر عکس دلائل پیش کرنا بھی اسی جانبداری کی غمازی کرتا ہے انہوں نے انتباہ کیا کہ میرٹ کی دھجیاں بکھیری جاتی رہیں اور اصولوں کی پامالی کا سلسلہ جاری رہا تو ادارہ تنزلی کا شکار ہو جائے گا ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چانسلر کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے مناسب کاروائی کرنا چاہے

Related posts

اساتذہ کرام کے زیر تعلیم بچے سکالرشپ کے لیے تیرہ جولائی تک درخواست دیں

Ittehad

ریٹائرڈ پروفیسر اور معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی انتقال کر گئے

Ittehad

گرفتار شدگان کی مکمل فہرست و دیگر کوائف ،ڈپٹی کمشنر لاہور کا عملہ ڈیٹنشن آرڈرز دینے سے گریزاں

Ittehad

Leave a Comment