2020 Latest News Obituary

انیس جنوری لاہور کے دو پروفیسرز کی جان لے گئی

پروفیسر ندیم عزیز اسلامیہ کالج سول لائنز اور ارشاد اعوان ایم اے او کالج سے وابستہ تھے 


لاہور کے دو پروفیسرز ایک ہی روز وفات پا گئے پروفیسر ندیم عزیز گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے شعبہ انگریزی سے وابستہ تھے جبکہ پروفیسر ارشاد احمد اعوان کا تعلق گورنمنٹ ایم او کالج لاہور کے شعبہ اکنامکس سے تھا    پروفیسر ندیم عزیز سرگودھا سے تعلق رکھنے تھے انہوں نے سروس کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لوئر مال لاہور میں درس وتدریس کے فرائض سر انجام دئیے دو سال قبل ایجوکیشن یونیورسٹی نے ان کی خدمات محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس کر دیں تو ڈیپارٹمنٹ نے انہیں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور تعینات کر دیا وہ 29 جون 2020 کو ریٹائر ہونے والے تھے انہیں دل کا دورہ۔پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا وہ ایک شریف النفس اور نیک دل انسان تھے اتحاد اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پروفیسر ارشاد احمد اعوان گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اقتصادیات سے وابستہ تھے۔ان کا تعلق ہری پور ضلع ہزارہ سے تھا بسلسلہ روزگار لاہور آۓ اور یہاں ہی کے ہو رہے لیکچرر بھرتی ہوے تو گجرات تعینات ہوئے وہاں سے ٹرانسفر کروا کر ایم اے او کالج لاہور آگئے اور باقی سروس یہی پر کی 2007 میں کسی شدید اعصابی بیماری میں مبتلا ہو گئے مگر بلآخر بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہے کچھ سال قبل ہیپیٹائٹس جیسے موذی مرض کا شکار ہوگئے جو اندر ہی اندر  انہیں کھوکھلا کرتا رہا اور آخر کار وہ ان کی جان لے گیا  ان کا تعلق روز اول سے تنظیم اساتذہ سے رہا مگر وہ خوش اخلاق اور مروت کا نمونہ تھے کبھی بھی سیاسی وابستگی کو سماجی  تعلقا قات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا

پروفیسر ندیم عزیز
پروفیسر ارشاد اعوان

Related posts

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اخترمحمود ٹرانسفر ،سابق سیکرٹری کو ایڈیشنل چارج مل گیا

Ittehad

سیمینار /کانفرنس/سمپوزیم یا ٹرینگ ورکشاپ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فنڈز حاصل کریں

Ittehad

سیکرٹری سکولز پنجاب  فیصل فرید ٹرانسفر ،سیکرٹری سروسز کو رپورٹ کرنے کا حکم 

Ittehad

2 comments

Rana Muhammad Aslam Pervaiz January 20, 2020 at 8:00 am

May their souls rest in peace !

Reply
Ambreen Bashir August 27, 2020 at 10:10 am

My father is a labour. I have four siblings those all are studying. Our parents can’t pay our clg and school fee.

Reply

Leave a Comment