2020 HED News Latest News

چکوال کالج ختم کیوں کیا عدالت عالیہ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

اہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کو ختم کر کے چکوال یونیورسٹی میں ضم کرنے کے معاملہ پر حکومت پنجاب اور ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے دس فروری کو جواب طلب کرلیاہے۔مقدمہ کی سماعت مسٹرجسٹس مجاہد مستقیم نے کی۔رٹ پٹیشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاءقاضی سرمد بلال ایڈووکیٹ اور اشفاق کہوٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ سابق جسٹس حسن رضا پاشا نے عدالت عالیہ میں دلائل دئیے ،قاضی سرمد بلال اور اشفاق کہوٹ ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ چکوال کا واحد قدیمی کالج ختم کر کے اسے یونیورسٹی آف چکوال میں ضم کر دیاگیا ہے۔ اگر چکوال کا واحد کالج نہیں رہتا تو ضلع بھر کے بچوں کے پاس میٹرک کے بعد اعلیٰ تعلیم کا کوئی دیگر آپشن نہ ہوگا اور چکوال کے بچے اس تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔ کیونکہ میٹرک کے بعد ایف اے، ایف ایس سی وغیرہ کرنے کے لیے کالج میں داخلہ ضروری ہوتا ہے اور اگر کالج نہیں رہتا تو یہ ضلع بھر کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم نے حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد گورنمنٹ آف پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو دس فروری کو طلب کر کے جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔


Related posts

تہتر مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز  پچیس اپریل تک بھجوانے کا حکم

Ittehad

چھپن نو منتخب لیکچررز سائیکالوجی کے احکامات تعیناتی جاری ہو گئے

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے وفد کی چیرمین الیکشن کمیشن پیپلا سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment