College News Latest News

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیرت النبی (صلعم) کانفرنس

 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیرت النبی (صلعم) کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ھوئی۔ تقریب کی صدارت جناب محمد الطاف بلوچ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور سید لیاقت علی گیلانی، DMO راجن پور جناب اسد علی بدھ، DDC کالجز پروفیسر ارشد حسین بخاری، ADLG محمد یعقوب شیروانی، سردار عبدالرحمن دریشک، سردار صدیق خان دریشک، کلیم خان دریشک، صاحبزادہ میاں جہانگیر فرید اور جلیل الرحمن صدیقی نے شمولیت اختیار کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کالج کے جملہِ پروفیسر صاحبان کے ساتھ ساتھ طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر کلیم اختر قریشی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔

 

Related posts

وفاقی مشیر کی یقین دھانی پر دھرنا موخر کردیا گیا۔مطالبات منظور نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں ہو جائیں گے 

Ittehad

کل پنجاب کی جامعات میں یوم سیاہ منانے کا اعلان ۔کے پی یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمّت کرتے ہیں ڈاکٹر احتشام

Ittehad

ہواوے کمپنی پاکستان میں 24 ٹریننگ لیبارٹریز قائم کرے گی

Ittehad

Leave a Comment