2021 HED News Latest News

گریڈ انیس سے بیس کے دو سو تیس کیسز پی ایس بی ون کیلئے جمع کروا دیے۔ ۔میٹنگ کب ہو گی؟

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گریڈ انیس سے بیس میں بطور پروفیسر ترقی کے لیے 230 کیسز  محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹرین کے حوالے کر دیے ہیں تاکہ انہیں آئندہ ہونے والے صوبائی سلیکشن بورڈ ون کے اجلاس میں پیش کیے جا سکیں  ان میں گزشتہ پی ایس بی ون کے اجلاس میں زیر بحث نہ ا سکنے والے خواتین کے سنیارٹی نمبر 40 سے 103تک کے کیسز اور مردانہ ڈیفرڈ اور فریش سنیارٹی نمبر 1 تا 167 کے کیسز شامل ہیں ان میں کئی ایک کو تاریخ پیدائش کے اعتبار سے اکلے کچھ ماہ میں ریٹائر بھی ہو جانا ہے گزشتہ ادھوری میٹنگ کے اختتام پر محکمہ تعلیم کے ایک آفیسر نے ایسوسی ایشن کے ایک عہدے دار کو چیف سیکرٹری کے حوالے سے بتایا کہ بیس دسمبر کو دوبارہ بی ایس بی ون کا اجلاس ہوگا جس میں باقی ماندہ خواتین کے کیسز نمٹا دئیے جائیں گے بیس تاریخ گزر گئی تو یہ کہا جائے گا کہ دسمبر ختم ہونے سے قبل یہ میٹنگ ہو گی جس میں مردانہ و زنانہ دونوں طرح کے کیسز فیصل ہو جائیں گے ایک اور ایڈیشنل سیکرٹری کی سطع کے آفیسر کے بقول چیف سیکرٹری نے جلد میٹنگ کا کہا ہے مگر کیا یہ بقیہ پانچ چھ دنوں میں ممکن ہے جواب نہیں میں ہے یہ اب جنوری میں ہی ہو سکے گی   

Related posts

پے پروٹیکشن کی کٹوتیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا

Ittehad

بانوے خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز پر مشتمل بیج سیکنڈ کی ٹریننگ اکتیس جنوری سے

Ittehad

سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ و پینشن 31 دسمبر کو ہر صورت دی جائے گی ۔۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ

Ittehad

Leave a Comment