2023 Latest News Press Releases

سرکاری ملازمین کے دھرنے کا تیسرا دن۔حکام کی بے حسی اور میڈیا کی بے اعتنائی میں تسلسل جاری

آج صبع موسم سخت گرم اور حبس زدہ تھا کئی ملازمین موسم کی شدت سے بے ہوش ہوگئے ملازمین نے سیکریٹریٹ کا مین انٹری گیٹ بند کر دیا بیوروکریسی کو دشواری کا سامنا رہا

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے مذاکرات میں کچھ بھی طے نہ ہو سکا تحریک میں شدت اور تمام تنظیموں کا شرکا کی حاضری بڑھانے کا فیصلہ ۔۔ پدفاتر کی تالا بندی پر مکمل عمل درآمد مگر دھرنے میں شمولیت کم رہی کل لاہور کے تمام محکموں کے ملازمین ضرور آئیں خاص طور پر ایسے جو اب تک نہیں ا سکے

لاہور( نامہ نگار )آج مورخہ بارہ جولائی 2023 بروز بدھ سرکاری ملازمین کے سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنے کا تیسرا روز تھا آج لاہور میں صبع کے وقت موسم سخت گرم اور مرطوب ہونے کی وجہ سے مردم مار حبس تھا اوپن میں دھرنے میں بیٹھے ہونے محال تھا مگر آفرین ہے کہ مختلف محکموں کے ملازمین کی خاصی تعداد ڈٹی رہی اور موسم کی سختی کا مقابلہ کرتی رہی تمام میڈیا دھرنے سے لا تعلق رہا اکا دکا چینلز نے چکر لگایا اکثریت حکومت کو خوش کرنے میں لگی رہی نوجوانوں نے اپنے طور پر یو ٹیوب کے لیے وڈیو اور تصاویر بنائیں اور لوڈ کیں دھرنے کی خبر صرف ان لوگوں تک محدود رہی جو ان راستوں سے گزرتے ہیں حکام نے بھی مذاکرات میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی دو تین دفعہ بلایا ضرور مگر اپنے موقف کو سنایا اور مالی دشواریوں کا رونا رویا چھوٹی موٹی آفرز دیں جو قائدین نے مسترد کر دیں دھرنے میں تعداد بڑھانے اور جوش و ولولہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور تمام تنظیموں کو کہا گیا کہ اپنے اپنے کارکنان کو متحرک کریںاتحاد اساتذہ پاکستان اپنی شمولیت کا ایک معیار برقرار رکھے ہوئے ہے آج کے دھرنے میں صدر پپلا ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر فرحان یاسر چاند ،صدرپپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان اور صدر پپلا فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم اپنے ساتھیوں سمیت موجود تھے صدر اتحاد اساتذہ پاکستان غلام مصطفیٰ چوہدری ،نائب صدر محترمہ فائزہ رعنا رہنما خزینہ الماس نائب صدر پپلا لاہور ڈویژن محترمہ امینہ سعدیہ اور سیکرٹری اتحاد اساتذہ پروفیسر طارق بلوچ ،مرکزی سیکرٹری نشر واشاعت و ضلعی سیکرٹری اتحاد اساتذہ پروفیسر حسن رشید بھی اپنے ساتھیوں سمیت موجود رہے اور شرکا کا حوصلہ بڑھاتے رہے

Related posts

سلیکشن کے بعد بہتر خواتین لیکچررز ریاضی کی مختلف کالجوں میں تعیناتی

Ittehad

پی پی ایل اے کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ۔اہم فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل

Ittehad

حکم امتناعی بے اثر پرنسپلز کے انٹرویو آج جاری رہے سپورٹس کی وجہ سے کل نہیں ہونگے

Ittehad

Leave a Comment