HED News Latest News

تعلیمی بورڈ لاہور نے نویں جماعت میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے لئے نویں جماعت میں آن لائن انرولمنٹ/داخلہ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔انرولمنٹ فیس 800 روپے اور پروسیسنگ فیس 395 روپے مقرر کی گئی ہے۔یکم جولائی سے 31 اگست تک داخلے بغیر لیٹ فیس کے کئے جاسکیں گے۔سرکاری سکولوں کے طالب علموں سے انرولمنٹ فیس نہیں لی جائے گی البتہ انہیں پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک 500 روپیہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلے کئے جاسکیں گے۔علاوہ ازیں جن طلباء/طالبات کا داخلہ ان تاریخوں تک ہوگیا لیکن وہ انرولمنٹ ریٹرن آن لائن اپ لوڈ نہیں کرسکے اور اس کی ہارڈ کاپی بھی بورڈ کے دفتر نہیں پہنچا سکے تو انہیں یومیہ 500 روپیہ کے حساب سے ان تمام فیسوں کے علاوہ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ہدایات کے لئے بورڈ نے ایک کتابچہ بھی شائع کیا ہے ۔مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

Related posts

چین کی یونیورسٹیوں میں وظائف پر پڑھنے کے خواہشمند پندرہ دسمبر تک درخواست دیں

Ittehad

تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع ۔اب تئیس مئی تک بند

Ittehad

ترقیوں کی تازۃ ترین صورتحال

Ittehad

Leave a Comment