HED News Latest News

فپواسا پنجاب چیپٹر کا اجلاس،احتجاج کی حکمت عملی طے

لاہور(خصوصی رپورٹ)آج 27 جون 2020 کوفپواسا پنجاب چیپٹر کے اراکین نے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فپواسا پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری نے کی ۔ میٹنگ میں پنجاب کی تمام تر نمایاں یونیورسٹیز کے عہدہ داران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور 30 جون کو پنجاب اسمبلی کے باہر مجوزہ یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 2020ء کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کی ۔ اجلاس کے دوران شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گورنمنٹ کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ کی منسوخی تک کسی صورت بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ فپواسا 30 جون 2020 کو پنجاب اسمبلی کے باہر ایک بڑے احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Related posts

ڈاکٹر سلوندر سنگھ کی کتاب ،بھگت سنگھ کی انقلاب سے پر زندگی پر مصنف کا لیکچر

Ittehad

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن پنجاب میں نئے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں

Ittehad

گورنمنٹ کالج عارف والا کے سابق پرنسپل پروفیسر اسلم بابر انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment