2021 Akhbaar Latest News Obituary

نامور ماہر تعلیم رانا صفدر جنگ وفات پا گئے

سابق ڈی پی آئی سکولز ہائر سیکنڈری و ایلیمنٹری ،سابق چیرمین بہاولپور بورڈ۔سابق چیرمین سرگودھا بورڈ ۔سابق ڈائریکٹر تعلیمات سرگودھا و سابق ڈائریکٹر تعلیمات فیصل آباد ڈویژن رانا صفدر جنگ طویل علالت کے بعد کل ایک اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر تقریباً 73 برس تھی ان کا تعلق تحصیل چونیاں سے تھا مگر وہ وفاقی کالونی سے متصل جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں مقیم تھے کل ان کا جسد خاکی آبائی قصبہ چونیاں لے جایا گیا جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔رانا صفدر جنگ سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سابق سیکرٹری تعلیم مہر جیون خان کے ہم زلف تھے اس زمانے میں سکول اور کالج ایک ہی وزارت کے تحت تھے یہ تقریبآ تمام بڑے بڑے عہدوں پر رہے اور رعب اور دبنگ طریقے سے کام کیا اللہ ان کے گناہ معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے

Related posts

حکومتی کمیٹی اور آگیگا رہنماؤں کے مذاکرات ناکام ہوگئےدھرنا ہوگا

Ittehad

اخبار غم ۔۔۔۔۔۔۔ صد ما ت ۔۔۔۔۔۔۔ اظہار تعزیت

Ittehad

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفے آباد سمیرا اکبر کو رائٹ ٹو انفارمیشن کا ایمبیسیڈر نامزد کر دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment