2021 Latest News Press Releases

پی ایس ٹی نےڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا مسلہ حل کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیدیا

ایپکا کے صدر حاجی ارشاد کی طرف سے دائر ایک اپیل پر پنجاب سروس ٹربیونل نے حکم سنا دیا ٹربیونل کے ممبر چھ طاہر یوسف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو حکم دیا ہے کہ حاجی ارشاد کی جانب سے ایک اپیل آپ کو بھجوائی جا رہی ہے اس کو دائر کرنے والے فریق کو بلوایا جائے اور ان کا موقف سن کر انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے حاجی ارشاد نے عدالت میں دائر اپیل میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملازمین کے ساتھ ایک معاہدے میں کہا تھا کہ دیگر وفاقی و صوبائی ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کے لیے محروم ملازمین کی تنخواہوں میں رواں تنخواہوں کا پچیس فیصد دسپیرثی دیڈکشن الاونس دیا جائے گا اور صوبائی حکومتوں کو اس کی تقلید کرنے کی ہدایت کی جائے گی وفاقی ملازمین کا وعدہ تو پورا کر دیا مگر صوبائی حکومتوں نے اس پر عمل نہ کیا اور دوہزار سترہ کے سکیلز کا پچیس فیصد دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا نہ صرف یہ بلکہ اس کا نام بھی ڈی ایس آر کی بجائے سپیشل الاونس 2021 رکھ دیا صوبائی ملازمین نے احتجاج کیے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلآخر مقدمہ سروس ٹربیونل میں کر دیا  سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت نہیں کی جس پر عدالت نے یہ حکم سنا دیا  فیصلے کی نقل ذیل میں پوسٹ کی جا رہی ہے

Related posts

ٹرانسفر کے خواہشمندوں کو ایک اور موقع۔ اور آسامیاں نکل ائیں

Ittehad

پنجاب کے تیرہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ،ایک خاتون ڈائریکٹر اوردو خواتین پرنسپل درکار ہیں فوری ان لائن درخواست دیں

Ittehad

  اب اسسٹنٹ پروفیسر مرد سنیارٹی 1450اورخواتین 1200نمبرتک پرموشن رینج میں

Ittehad

Leave a Comment