2022 HED News Latest News

  اسسٹنٹ پروفیسرز مردانہ کے یہ پچپن کیسز ترقی نہیں ہونے دے رہے ۔کہاں ہیں ابتک بھجوائے کیوں نہیں گئے

کیسز بھجوانے کی آخری تاریخ اکیس اکتوبر مقرر کی گئی ہے 

پپلا و اتحاد اساتذہ اور اس پینل کے باقی ساتھیوں کی زمہ داری ہے کہ انہیں مکمل کروائیں ہا ثبوت فراہم کریں کہ یہ موجود ہی نہیں 

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کی جانب سے ایک خط تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ز کو کل پچیس اکتوبر کو بھجوایا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح لکھا ہے کہ عرصہ ہوا ڈویژنل ڈائریکٹر کو کہا گیا تھا کہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیاں موجود ہیں سنیارٹی نمبر 818 سے 965 تک کے پرموشن کیسز مکمل کر کے ارسال کریں یاد دلاتی کے خطوط بھی ارسال ہوئے مگر تاحال درج ذیل کیسز موصول نہیں ہو سکے ان میں سے یقینا کچھ لوگ اسے ہونگے جو موجود تو ہیں مگر مہربان پرنسپل نے رپورٹ نہیں لکھی یا کونٹر سائن نہیں کی گئی ایسے مہربانوں سے سے التماس ہے کہ اپنے ذمے یہ فرض سر انجام دے دیں لیکن اس میں شائد بہت سے ایسے ہیں جو موجود ہیں نہیں اور محکمہ انہیں تلاش کرتا پھر رہا ہے وہ یا تو اسی کیڈر میں ڈائریکٹر سیلیکشن کے بعد اگلے گریڈ میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں کہیں دوسری سروس میں سلیکٹ ہو کر جا چکے ہیں یا نوکری کو خیر باد کہہ چکے ہیں یا پھر خدانخواستہ وفات پا گئے ہیں ان کے قریبی ساتھی یہ سب جانتے ہیں مگر محکمہ بے خبر ہے لہذا پپلا کے زمہ داران اتحاد اساتذہ کے متحرک اراکین سے درخواست ہے کہ ایسی تمام انفارمیشن اکھٹی کر کے متعلقہ دفتر کو بمعہ ثبوت کے فراہم کر دیں تاکہ مزید تاخیر نہ ہو  

اب تک ڈی پی آئی آفیس نہ پہنچ سکنے والے کیسز کی فہرست ذیل میں پوسٹ کی گئی ہے

Related posts

پی پی ایل اے کی جانب سے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہورمیں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کا اہتمام

Ittehad

حکومت کی سیاسی مرضی بھانپ کر پے اینڈ پنشن کمیشن کے چیرمین مستعفی

Ittehad

اخبار غم ——–۔۔۔اساتذہ کو صدمات

Ittehad

Leave a Comment