2023 Latest News Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ مسز کوثر یاسمین یوسف کھارا ریٹائر ہو گئیں

جوہر آباد (نمائندہ خصوصی) اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر یوسف کھارا کی مسز محترمہ کوثر یاسمین مدت ملازمت مکمل کر کے بائیس مئی2923 کو ریٹائر ہوگئیں محترمہ پروفیسر کوثر یاسمین کی قیادت میں جوہر آباد کے خواتین ونگ نے اساتذہ کے حقوقِ کی جد و جہد میں میں بھر پور کردار ادا کیا محترمہ  کوثر یاسمین ریٹائر منٹ کے وقت گورنمنٹ کالج برائے خواتین جوہر آباد کے شعبہ ایجوکیشن سے وابستہ تھیں درس وتدریس کی شروعات انہوں نے 20 جنوری  1996 بطور لیکچرر ایجوکیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہ پور صدر  سے کیا بعد ازاں ٹرانسفر ہوکر اپنے آبائی شہر  میں  ا گئیں اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین جوہر آباد تعینات ہوئیں 2015 کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے  انہیں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے  پر ترقی دی حال ہی میں ہونے والے گذشہ ماہ کے سلیکشن بورڈ نے انہیں ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنایا مگر باوجوہ نوٹیفیکیشن نہ ہو سکنے پر  وہ جوائن نہ کر پائیں اور ریٹائر ہوگئیں اب بعد از ریٹائرمنٹ جب نوٹیفیکیشن جاری ہو گا تو وہ ریٹائر منٹ کے ایک روز قبل ہو دوبارہ بیک ڈیٹ سے جوائن کر کے دوبارہ بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائر ہوگئیں  ان کی ریٹائرمنٹ کے روز کالج سٹاف نے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور انکی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ان کی اتحاد اساتذہ پاکستان کے گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی 

Related posts

انیس جنوری لاہور کے دو پروفیسرز کی جان لے گئی

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ راؤ ریاست علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم-اے/ایم ایس سی پروگرامز میں درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ چھبیس فروری

Ittehad

Leave a Comment