2023 Latest News Press Releases

لیو انکشمنٹ کے نوٹیفکیشن بارے وضاحتیں کی گئیں مگر ابھی کچھ باقی ہیں

یہ تو کیہ دیا کہ جن کی ریٹائرمنٹ یکم جون کے بعد ہوئی ان کا یکم جون سے قبل کا پیریڈ سابقہ رولز کے تحت جبکہ بعد والے کی ادائیگی نئے رولز کے مطابق ہوگی مگر اس پیریڈ کے لیے چھٹی کو رفیوز کروانا ہوگا سابقہ تاریخوں سے چھٹی رفیوز کسے ہوگی طریقہ کار کا نہیں بتایا گیا

جن کی سروس پندرہ ماہ سےکم رہ گئی ہےوہ کیسے ایل پی اراپلائی کریں اور رفیوز کا پروسیجر کیسےہوگا اس بارے میں خاصہ ابہام ہے

لاہور نمائندہ خصوصی ،، حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ نے یکم جون کو سرکاری ملازمین پر ایک معاشی بم گرایا اور لیو انکشمنٹ کو آخری تنخواہ کی بجائے گریڈ کی ابتدائی سٹیج سے منسلک کر دیا ایک مرتبہ تو سارے ملازمین سکتے میں ا گئے اور۔بھر سراپا احتجاج بن گئے جو تادم تحریر جاری ہے کچھ ملازمین۔کورٹس میں بھی گئے اور کورٹس۔ نےمقدمے کے فیصلے تک عمل درآمد روک بھی دیا مگر کون پروا کرتا ہے ملازمین حصول کے لیے اپلائی بھی کر رہے ہیں اور محکمے آرڈرز بھی جاری کردیے ہیں چند دن قبل اس کےعملی حصول میں حائل  چند دشواریوں  کی وضاحت محکمہ خزانہ نے کر بھیدی ہےکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا جتنا پیریڈ یکم جون 2023 سے قبل کا ہے اس کی پے منٹ سابقہ رولز کے تحت ہوگی جبکہ یکم جون کےبعد والے پیریڈ کی پے منٹ نئے  رولز کے مطابق ہوگی جس کے لیے چھٹی اپلائی کرنا اوررفیوزل حاصل کرنا ضروری ہے گزری ہوئی چھٹی اپلائی کرنا اور رفیوزل حاصل کرنا کیونکر ممکن ہےاس کی سرکار کی جانب سے وضاحت  ہونا چاہیے یہ بھی کہ جن کی مدت ملازمت ایک سے کم رہ ہے وہ اب پندرہ ماہ قبل کیسے چھٹی اپلائی کر سکتے ہیں اور افسران کیسے اس چھٹی پر رفیوزل دے سکتےہیں

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان کے تحت لٹریری فیسٹیول ۔۔فیسٹیول تین سیشنز پر مشتمل تھا

Ittehad

اسلام آباد میں کلاس پانچویں تک گرمی کی چھٹیاں۔سنئیر کلاسز  اور امتحانات کے اوقات آٹھ سے گیار ہ

Ittehad

گجرات ، گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرزاق انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment