2024 General Notifications Latest News

پنجاب کے سکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

چھٹیاں حسب سابق ڈھائی ماہ ہونگی سکول دوبارہ 15 اگست کو کھلیں گےسخت گرمی کے سبب کل سے سکول کے اوقات کار میں بھی تبدیلی ماسوائے جمعہ سکولوں میں صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک تدریسی عمل ہوگا جمعہ کے روز یہ اوقات سات سے ساڑھے دس بجے تک ہونگے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔محکمہ سکولز پنجاب ایجوکیشن نے دو نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں ایک موسم گرما کی تعطیلات بارے ہے جس کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز یکم جون دو ہزار چوبیس کو موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند ہو جائیں گے اور یہ تعطیلات چودہ اگست تک رہیں گی دوبارہ سکولز پندرہ اگست کو کھلیں گے ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سخت گرمی کی لہر کے سبب کل اٹھارہ مئی سے 31 مئی تک پنجاب کے تمام سکولوں میں تدریس کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے یہ جلدی کھل کر جلدی بند ہو جایا کریں گے سکول ماسوائے جمعہ کے سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک اور جمعہ کو سات سے ساڑھے دس بجے تک  کھلیں گے

Related posts

تعلیمی ادارے 15اگست سے کھولے جائیں پرائیویٹ مالکان

Ittehad

ڈاکٹر وجیہہ حمید , شمائلہ حسین ,پروفیسر غلام مرتضی اور پروفیسر غلام مصطفےکا پے پروٹیکشن بارے موقف بذریعہ میڈیا

Ittehad

لاہور سمیت سات بڑے شہروں میں سکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی پابندی برقرار

Ittehad

Leave a Comment