2025 HED News Latest News

سیکنڈ راؤنڈ میں چونتیس مرد اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلے

ان میں اٹھائیس کے تبادلے دستیاب آسامیوں پر اور چھ کے باہمی تبادلے کیے گئے

تاحال پالیسی میں موجود اور ایسوسی ایشن سے وعدے کے مطابق معذور ،بیوا اور مطلقہ اور دیگر کیٹگریز والوں کو ایکاموڈیٹ نہیں کیا گیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) موسم سرما کے ٹرانسفر راونڈ 2 2024 میں درخواست دہندگان کے ٹرانسفر آرڈرزء جاری کر دئیے گئے اس نوٹیفکیشن میں اٹھائیس اسسٹنٹ/ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلے دستیاب آسامیوں پر کیے گئیے ہیں چھ اسسٹنٹ /ایسوسی ایٹ پروفیسر کو میوچل (باہمی تبادلے کیے گئے ہیں موجودہ آفیسران یوں تو میرٹ میرٹ کی رٹ لگا رہے ہیں مگر پالسی سے انحراف کون سا میرٹ ہوتا ہے وہاں لکھا ہے کہ بیوا ،بیمار ،مطعلقہ اور معذور کو نمبر دیکر دوسروں پر فوقیت دی جائے گی مگر کسی معذور کو بھی ایکاموڈیٹ نہیں کیا گیا گذشتہ پرموشن کے بعد چکوال کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ساجد جو وہل چیر پر کالج آتے جاتے ہیں انہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ کمالیہ میں پوسٹ کر دیا گیا سٹڈی لیو سے واپس آ کر جوائن کرنے والے ایک انگلش کے لیکچرر جو ایک بازو سے معذور ہیں انہیں اپنے آبائی شہر سے دور ٹیکسلا پوسٹ کر دیا گیا ہے دونوں نے بہت منت سماجت کی مگر فرعونوں پر کوئی اثر نہیں ہوا

Related posts

گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کی زمین پر قبضے کی کوشش کے خلاف قراداد مذمت

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ انتخابات میں پروفیشنلز کونسل اور ٹیچرز فرنٹ کی جیت

Ittehad

پی پی ایل اے الیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس،ووٹرز رجسٹریشن 30ستمبر تک مکمل کروانے کی ہدایت

Ittehad

Leave a Comment