2025 Latest News Press Releases

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا چیرنگ کراس سے وزیر اعلی آفیس تک مارچ ۔ہزاروں مظاہرین کی شمولیت

وزیر اعلی ہاؤس پہنچ کر یہاں بھی دھرنا دے دیا قیادت سمیت بہت سے افراد گرفتار تھوڑی دیر زیر حراست رکھنے کے بعد رہا کر دیا چیرنگ کراس پر دھرنا جاری

معطلیوں کے ڈر سے تحریک ختم نہیں ہوگی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عزائم غیر متزلزل ہیں گرفتاریوں اور معطلیوں سے مسلہ حل نہیں ہوگا واحد حل مذاکرات ہے

لاہور (خبر نگار) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک اور دھرنے کو بیس روز سے زائد گزر چکے ہیں اور تحریک نے مزید شدت اختیار کر لی ہے دونوں اطراف سے حکمت عملیوں میں تبدیلی لائی جا رہی ہے حکومت نے گذشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت کے سرکردہ ڈاکٹروں کو معطل کر کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی حکومت کا خیال تھا کہ اس سے قیادت کے حوصلے پست ہونگے مگر اس کے برعکس شرکا کے غصے میں اور اضافہ ہوگیا اور انہوں نے آج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی انہوں نے کچھ شرکاء کو چیرنگ کراس چھوڑ کر بقایا کو ہزاروں کآ کارواں لیکر چار کلو میٹر دور وزیر اعلی ہاؤس تک پیدل مارج کیا اور وزیر اعلی ہاؤس کو گھیر لیا اور اس کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا پولیس نے وہاں سے انہیں ہٹانے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور مین قیادت سمیت کافی مظاہرین کو گرفتار کر لیا کچھ دیر زیر حراست رکھنے کے انہیں رہا کر دیا گیا اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی قیادت نے ان معطلیوں ،لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مظاہرین کے حوصلے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ملک و قوم کی خاطر ان کی بیش بہا قربانیوں کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے حکومت وقت کو عقل کے ناخن لینے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس تحریک کو دبانا مسلے کا حل نہیں اور نہ یہ دبے گی اس کا واحد حل مذاکرات ہیں جو جتنی جلدی ممکن ہو سکیں ہو جانے چائیں

Related posts

معروف پنجابی شاعر پروفیسر یونس احقر اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

ایم کیٹ اور جلد کلاسز شروع کروانے بارے جامع پلان آٹھ فروری تک بجھوائیں

Ittehad

ایچ ای سی پنجاب: نجی یونیورسٹیز کے غیرقانونی کیمپسز کی فہرست جاری

Ittehad

Leave a Comment