HED News Latest News

ایچ ای سی پنجاب: نجی یونیورسٹیز کے غیرقانونی کیمپسز کی فہرست جاری

لاہور( ویب نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت پنجاب نے صوبے میں نجی جامعات کے 21 سب کیمپس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پنجاب ایچ ای سی نے والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان سب کیمپسز میں داخلہ نہ لیں۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب یو سی پی کے آٹھ سب کیمپسز بہاولپور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں سب کیمپس سمیت غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور کے 4 سب کیمپسز کو بہاولپور ، گجرات ، رحیم یار خان ، اور سیالکوٹ میں اپنے سب کیمپس سمیت غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ دیگر جامعات جن کے سب کیمپس غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں وہ ہیں سپیریئر کالج لاہور ، یونیورسٹی آف لاہور ، قرشی یونیورسٹی ، اور ہجویری یونیورسٹی۔ ایچ ای سی پنجاب کی جانب سے غیر قانونی قرار دیئے گئے نجی یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپسز کی فہرست درج ذیل ہے:
 یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور
 بہاولپور سب کیمپس،فیصل آباد سب کیمپس،گوجرانوالہ سب کیمپس،گجرات سب کیمپس،ملتان سب کیمپس، راولپنڈی سب کیمپس، سرگودھا سب کیمپس سیالکوٹ 
نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور
 بہاولپور سب کیمپس، گجرات سب کیمپس، رحیم یار خان سب کیمپس، سیالکوٹ سیالکوٹ سب کیمپس
 سپیریئر کالج لاہور 
بہاولپورسب کیمپس ،فیصل آباد سب کیمپس،خان پورسب کیمپس ،سرگودھا سب کیمپس
 یونیورسٹی آف لاہور
 گجرات سب کیمپس، اسلام آباد سب کیمپس، پاکپتن سب کیمپس
قرشی یونیورسٹی مریدکے
 لاہور سب کیمپس 
 ھجویری یونیورسٹی لاہور
 شیخوپورہ سب کیمپس









Related posts

راشد ارشاد ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔مریم طارق کے تعیناتی کے احکامات منسوخ

Ittehad

پی پی ایل اے چکوال کی پبلک آگاہی مہم

Ittehad

گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں عید میلادالنبی (ص) کی تقریب

Ittehad

Leave a Comment