2025 HED News Latest News

موسم گرما کی چھٹیوں کے فیصلے میں ایک مرتبہ پھرتبدیلی

نویں، دسویں ۔انٹر میڈیٹ ،اے اور او لیول کی کلاسز 18 اگست سے شروع ہو جائیں گی جبکہ پہلی سے آٹھویں کے لیے سکول یکم ستمبر کو کھلیں گے

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی موسم گرما کی چھٹیوں کے فیصلے میں پھر ترمیم کر دی ہے پہلے یہ سکول کالجز پندرہ اگست سے کھلنا تھے موسمی حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا اور اس کے مطابق انٹرمیڈیٹ اے لیول اور او لیول تک کے چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی گئی پرائیویٹ مالکان کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا انہوں نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا لہذا حکومت پنجاب نے ایک درمیانہ راستہ اختیار کرتے ہوئے نویں سے انٹرمیڈیٹ ،اے لیول اور او لیول کے طلبا وطالبات کے لیے ادارے اٹھارہ اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کے لیے ادارے یکم ستمبر کو کھولے جائیں گے

Related posts

آگیگا کے دونوں دھڑے مشترکہ جد وجہد پر متفق ۔بیس مئی ۔چھبیس مئی اور سات جون کو مشترکہ دھرنوں کا اعلان

Ittehad

چودہ مرد اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس کی منظوری کا نوٹیفکیشن

Ittehad

مطالعہ پاکستان کا پیپر آؤٹ ہونے پر کنٹرولر امتحانات گوجرانولہ برطرف

Ittehad

Leave a Comment