اتحاد اساتذہ کے قریبی ساتھی تھے اتحاد اساتذہ کے دوستوں نے ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ساہیوال کے ساتھیوں نے ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمران جعفر اور اساتذہ رہنما آصف تنویر بھی مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے
ساہیوال ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے پروفیسر آف کیمسٹری جناب محمد جمیل 24 ستمبر کو مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے محمد جمیل بیج 2015 میں ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد 2022 میں پرموٹ ہو کر پروفیسر آف کیمسٹری بنے وہ گورنمنٹ کالج ساہیوال کے سینئر اساتذہ میں سے تھے اور بطور وائس پرنسپل خدمات سر انجام دے رہے تھے اتحاد اساتذہ کے بہت با اعتماد ساتھی تھے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اتحاد اساتذہ ساہیوال کے دوستوں نے 3 ستمبر کو تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں ان کی اتحاد اساتذہ کے لیے خدمات کو سراہا گیا تقریب میں حال ہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہونے والے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما جناب عمران جعفر اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما جناب آصف تنویر نے بطور مہمانان اعزاز کے طور پر شرکت کی آخر میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا








