HED News Latest News

ورکرز ویلفئیر سکولوں کے اساتذہ کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،احتجاج کا اعلان

لاہور(رب نواز )ورکرز ویلفیئر بورڈ نے اپنے سکولوں کے اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ورکرز ویلفیئر سکولوں کے اساتذہ نےاحتجاج کا اعلان کردیا، کہتے ہیں 3 ماہ کی تنخواہوں کے حصول کیلئے اساتذہ کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے اپیل کررہے ہیں۔ ورکرز ویلفیئر سکول نے اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہیں روک لی۔ورکرز ویلفیئر سکولوں کے اساتذہ نے تنخواہوں کے حصول کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا۔اساتذہ نے صوبائئ وزیر تعلیم 3 ماہ سے روکی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ نے ورکر ویلفیئر بورڈ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔اساتذ نے مطالبہ کیا ہے کہ 6 سال مدت ملازمت مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور دیگر سرکاری سکولوں کی طرح ہمیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کیجائیں۔انھوں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشنز کے لیے پی ایس بی کا اجلاس 15 مئی کو طلب

Ittehad

شیخوپورہ ،ننکانہ اور قصور اضلاع کے کالجوں کے پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کل ہونگے

Ittehad

راشد ارشاد ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔مریم طارق کے تعیناتی کے احکامات منسوخ

Ittehad

Leave a Comment