2025 HED News Latest News

ترقی پانے والے بارہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا

یہ 455 میں سے بارہ ایسے ترقی پانے والے وہ لیکچررز رہ گئے تھے جن کی اسسٹنٹ پروفیسرز کی سیٹیں سرے سے تھیں ہی نہیں ان کی سیٹیں کنورشن کرکے آپ گریڈ کرکے نومنکلیچر تبدیل کر کے بنائی گئیں وزیر اعلی سے منظوری حاصل کی گئی اور پرموشن کے دس ماہ بعد آرڈرز تعیناتی جاری کئے گئے

لاہور (خبر نگار) بلآخر ترقی پانے کے تقریباً دس ماہ بعد کل رات باقی رہ جانے والے بارہ لیکچررز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کے احکامات جاری ہوگئے یاد رہے کہ 455 لیکچررز کو ترقی دینے کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ گزشتہ ماہ مارچ میں ہوئی تھی موجودہ ناتجربہ کار اور نا اہل انتظامیہ نے بجائے آپ گریڈ کر کے جہاں اسامی دستیاب ہے وہاں تعینات کرو کی بنیاد پر خاصے احتجاج کے باوجود سات ماہ بعد 395 لوگوں کو ڈسکولیٹ کر کے تقرری کے آرڈرز جاری کر دئیے کچھ نے آپشن نہ دی ان 48 کے آرڈرز بھی ایک ماہ قبل اسی فارمولے کے مطابق کر دئیے یہ بارہ لوگ بچ گئے جن کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پورے پنجاب میں اسسٹنٹ پروفیسرز سیٹیں موجود ہی نہیں تھیں ان کے دوسرے مضامین کی سیٹوں کے نومنکلیچر تبدیل کر کے کنورٹ کر کے یا آپ گریڈ کر کے پیدا کی گیں اور ان کی منظوری وزیر اعلی پنجاب سے حاصل کرکے تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے سیٹوں کے بارے میں ابہام رکھا گیا کہ کہاں سے آئیں اس ڈر سے کہ کہیں ستائے ہوئے تحریری ثبوت لے کر کورٹ کچہری نہ چلے جائیں

Related posts

ڈپٹی سیکرٹری رضوان نذیر کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ لاہور تعینات کر دیا گیا

Ittehad

یونیورسٹی آف میانوالی کو ستائیس مضامین میں وزیٹنگ فیکلٹی مطلوب ہے ۔۔انٹرویوز تئیس /چوبیس اگست

Ittehad

آئندہ تعلیمی سال بائیس تئیس سے ایسوسی ڈگری کے داخلے سمسٹر سسٹم کے تحت ہونگے

Ittehad

Leave a Comment