پنجاب حکومت کبھی آرام سے سہولت نہیں دیتی اس سے لینی پڑتی ہے اپنی اہم سے اہم مصروفیات بھی ایک دن کے لیے چھوڑ کر چلے آؤ ۔اگیگا کی سیکرٹری اور پیپلا کی مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا کی سرکاری ملازمین سے شرکت کی درخواست ۔پیپلا کے جنرل سیکرٹری محبوب عارف کی بھی پنجاب بھر کے کالج اساتذہ سے ریلی میں شمولیت کی اپیل
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب کی غاصب حکومت سے 30 فیصد ڈی آر اے سمیت چھینے ہوئے حقوق واپس لینے کے لیےکل مورخہ 25 جون 2025 کو آگیگا نے ایک احتجاجی ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ریلی مسجد شہداء ریگل چوک لاہور سے اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی جس میں آگیگا میں شامل سرکاری ملازمین کی چالیس تنظیموں کے ممبران شریک ہوں گے اسمبلی ہال پہنچ کر جلسہ ہوگا جس میں آگیگا کے قائدین تقاریر کریں گی اور حکومت و عوام کو سرکاری ملازمین کو درپیش مساہل سے آگاہ کریں گے اگر صوبائی حکومت کی سرد مہری میں کمی نہ لائی جا سکی تو باہمی مشاورت سے رہنما اس اجتماع کو دھرنے کی شکل دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں درپش مسائل میں سر فہرست اور فوری مطالبہ 30 فیصد ڈی آر اے جس کا وفاق نے تو اپنے ملازمین کو دینے کا اعلان کر دیا مگر اس کی تقلید میں پنجاب حکومت نے بجٹ میں اعلان نہیں کیا اس کا حصول ہے دیگر مطالبات میں میں دو نوٹیفکیشنز کی واپسی ہے جس کے ذریعے سرکاری ملازمین سے پینشن اور اس سے متعلق مراعات چھین لی گئیں ان میں ایک یکم جون 2023 کو جاری ہونے والا لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر بارے نوٹیفکیشن ہے اور دوسرا دو دسمبر 2024 کو جاری ہونے والے دو نوٹیفکیشنز جن کے ذریعے ملازمین کو حاصل پینشن سہولیات کے رولز میں ترامیم کرکے انہیں پینشن کی ایک تہائی رقم سے محروم کر دیا گیا ہے یہ مطالبات تو مشترک ہیں علاؤہ ازیں کئی محکموں کو در پیش مسائل ہیں جن کا وہ حل چاہتے ہیں محترمہ فائزہ رعنا جو پیپلا کی مرکزی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ آگیگا پنجاب کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں تمام سرکاری ملازمین کو اپیل کی ہے کہ اپنی تمام مصروفیات کو پس پشت ڈال کر لاہور مسجد شہداء سے شروع ہونے والی اس ریلی میں ضرور شریک ہوں آپ نے اگر موقع گنوا دیا تو پھر پچھتاوئے کے علاؤہ کچھ نہ ملے گا پیپلا کے مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب عارف نے بھی پنجاب کے کالج اساتذہ سے ایسی ہی اپیل کی ہے