2021 HED News Latest News

چیرمین ایچ ای سی کے عہدے پر کسی بیوروکریٹ کو لانے کی کوششیں کو ناکام بنائیں گے۔ڈاکٹر احتشام

۔ 

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر، ڈاکٹر عبدالستار ملک، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ، پنجاب یونیورسٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے ایک مشترکہ بیان میں  ایچ ای سی کے ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے جانے کے طریقہ کار کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر اساتذہ برادری کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ سابقہ چئیرمین کی چند پالیسیاں اساتذہ کرام اور اعلی تعلیم کے شعبہ کے لیے نقصان دہ تھیں،مگر جس عجلت میں یہ آرڈیننس جاری کیا گیا اور چئیرمین کے عہدے کی معیاد کو دو سال کم کر کے ممبران کی مدت کو چار سال برقرار رکھا گیا وہ انصاف کے تقاضوں پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ 
مشترکہ بیان میں اِس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ پہلے سے زبوں حالی کے شکار شعبہ اعلی تعلیم کو ایک مدت سے افسر شاہی کے زیر تسلط لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے چئیرمین کے لئے شعبہ تعلیم و تدریس سے وابستہ اور انتظامی امور کے  ماہر فرد کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر کیا جائے۔ منتخب ہونے والے ماہر تعلیم و تدریس کو پاکستان کے زمینی حقائق کا مکمل ادراک ہو اور وہ مسائل کا  مقامی حل پیش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہو۔
مشترکہ بیان میں مزید واضح کیاگیا کہ کسی بھی بلاواسطہ یا بالواسطہ طریقے سے یونیورسٹیوں کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےچئیرمین کے عہدے کے لیےکسی بیورو کریٹ کو بھی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ 

Related posts

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پرموشنز کیسز آج سیکرٹریٹ پہنچ گئے

Ittehad

پروفیسر خالد جاوید صدیقی کوگورنمٹ گریجویٹ کالج آٹک کا چارج سنبھالنے پر اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد

Ittehad

کالج اساتذہ کی تنخواہوں کا آسان اسائنمنٹ پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔تحفظات بے بنیاد ہیں

Ittehad

Leave a Comment