2023 Latest News Press Releases

بہبود فنڈ سے تعلیمی وظائف کی درخواستیں یکم جنوری دو ہزار چوبیس سے دو اپریل تک وصول کی جائیں گی

گریڈ ایک سے بائیس تک کے حاضر سروس/ریٹائرڈ/ فوت شدہ سرکاری ملازمین سے تعلیمی وظائف کے یے درخواستیں مطلوب ہیں ۔حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے 2بچے جبکہ فوت شدہ /معذوری کی بنیاد پر ریٹائرڈ ملازمین کے 3 بچے وظیفہ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ان ملازمین کے بچے پرائمری سے میٹرک تک کی کلاسز کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اول الذکر کیٹگری کے ملازمین کے بچے میٹرک سے اوپری تعلیم حاصل کرنے پر ہی وظائف کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

درخواستیں مجوزہ درخواست فارم پر تعلیمی ادارے کے سربراہ سے تصدیق کروا کے سربراہ کے توسط سے گریڈ سولہ تا بائیس کے ملازمین صوبائی بہبود فنڈ بورڈ الفلاح بلڈنگ مال روڈ لاہور اور ایک تا پندرہ گریڈ کے ملازمین اپنے صلع کے ڈپٹی کمشنر جو بہبود فنڈ بورڈ کے چیئرمین ہیں کے دفتر میں جمع کروائیں

مجوزہ درخواست فارم یہاں اپ لوڈ کی گئی ہے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کر لیں یا صوبائی بورڈ یا ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے دفتر سے حاصل کریں

لاہور۔ نمائندہ خصوصی ، سال 2023 -2024 تعلیمی سال کے لیے بینولینٹ فنڈ سے صوبائی سرکاری ملازمین سے ان کے بچوں کو دینے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں یہ درخواستیں یکم جنوری 2024 سے دو اپریل 2024 تک وصول کی جائیں گی درخواستیں بچے جہاں زیر تعلیم ہے اس ادارے کے سربراہ سے تمام کوائف کی تصدیق کے بعد ملازم کے ادارے کے توسط سے صوبائی بہبود فنڈ کے دفتر میں مقررہ تاریخ کے اندر جمع کروائی جائے گی سرکاری ملازم کے وہ بچے میٹرک سے آگے کسی ادارے میں زیر تعلیم ہوں وظائف کے لیے درخواست دے سکتے ہیں مگر دو بچوں کے لیے ایک وقت میں درخواست دے سکتے ہیں لیکن اگر ملازم کا انتقال ہو چکا ہے تو اس صورت میں بچوں کی تعداد تین ہے اور اس کیٹگری کے بچوں کے پرائمری سے میٹرک تک کے لیے وظائف کی درخواست دی جا سکتی ہے درخواست کے ہمراہ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا لازم ہے طالب علم کے ب فارم کی تصدیق شدہ کاپی ،ملازم کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی یا گارڈین کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی ، سرکاری ملازم کی دسمبر 23 یا جنوری 24 کی پے سلپ کی مصدقہ کاپی ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی صورت میں پنشن بک کی تصدیق شدہ کاپی ڈیپوٹیشن پر ملازمین جو بینولینٹ فنڈ باقاعدگی سے جمع کروا رہے ہیں چالان فارم کی تصدیق شدہ کاپی منسلک کریں طالب علم کے گزشتہ رزلٹ جس کی بنیاد پر وظیفہ کی درخواست دی جا رہی ہے بورڈ / یونیورسٹی کے رزلٹ کارڈ کی کاپی جس میں کم از کم پچاس فیصد نمبر حاصل کیے ہوں کی کاپی فراہم کی جائے فارم پر ٹیلی فون نمبر ضرور درج کریں

مجوزہ درخواست فارم

Related posts

کیو ایس ورلڈ رینگ میں تین پاکستانی یونیورسٹیاں پہلی پانچ سو میں اور بارہ پہلی پندرہ سو میں

Ittehad

پنجاب:ایک ہزار خواتین لیکچررز کی اگلے گریڈ میں ترقی

Ittehad

پرائیویٹ کالجوں کی بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم ہو سکتی ہے ڈی پی آئی کی وضاحت

Ittehad

Leave a Comment