2025 General Notifications Latest News

پنجاب سول۔سروس پینشن رولز میں 2 دسمبر 24 کو کی گئی ترامیم کی وضاحتیں

اس نوٹیفکیشن کا اِطلاق 2 دسمبر2024 کو یا اس کے بعد ریٹائر یا انتقال کرنے والوں پر ہوگا

2 دسمبر سے قبل ریٹائر ہونے والوں اور کسی وجہ سے پینشن کیس مکمل نہ کروا سکنے والوں کو پینشن سابقہ قوانین کے مطابق ملے گی موجودہ فیملی پینشنرز بدستور اسی طرح پیشن وصول کرتے رہیں گے البتہ دو دسمبر 24 کے بعد ملازمت کے نا اہل قرار پانے یا شریک حیات کی دو دسمبر کے بعد موت کی صورت میں کسی دوسرے فیملی ممبر کو پینشن منتقل نہیں ہوگی البتہ پہلے سے پینشن وصول کرنے والے دیگر فیملی ممبر پینشن وصول کرتے رہیں گے

پینشن یا فیملی پینشن استخقاق کے روز موجود رولز کے مطابق گرانٹ کی جائے گی

اگر فیملی پینشن ڈیو تھی دو دسمبر سے قبل اور دی نہیں جا سکی تو یہ پہلے رولز کے مطابق دی جائے گی لیکن اگر یہ دو دسمبر کے رولز کے بعد ڈیو ہوئی تو یہ شریک حیات کو عرصہ دس سال تک دی جائے گی اور کسی اور ممبر کو منتقل نہیں ہوگی

سوال یہ ہے کہ اگر شریک حیات پہلے سے دس سال کا عرصہ مکمل کر چکا یا چکی ہے تو کیا اس کی پینشن روک دی جائے گی تو جواب ہے نہیں یہ جاری رہے گی البتہ اگر یہ دو دسمبر 24 کے بعد ڈیو ہوئی تو پھر نئے رولز کے مطابق دس سال تک ملے گی

2 دسمبر 24 کے بعد اور یکم جولائی 25 کے درمیان ریٹائر ہونے والوں کی پینشن کا حساب یکم جولائی 24 یکم جولائی 23 اور یکم جولائی 22 کی بنیادی تنخواہوں کو تین پر تقسیم کر کے اوسط پر لگایا جائے گا

سرکاری ملازم کی پرسنل پے جو تین سالوں کی یکم جولائی کو ڈیو ہوئی کو تین سال کی اوسط میں شامل کی جائے گی لیکن نوشنل انکریمنٹ ،سپیشل پے ،کوالیفیکیش پے ،ٹیکنکل پے اور سینئر پوسٹ الاؤنس کو اوسط میں شامل نہیں کیا جائے گا

پنجاب کے رئٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ اس سال کے ایڈہاک الاؤنس کا پچاس فیصد دیا جائے گا اگر اس سال کوئی ایڈہاک الاؤنس نہیں دیا جائے گا تو اس سال پینشن میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوگا

دو دسمبر 2024 کے بعد کسی سابقہ ایڈہاک الاؤنس کو پیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا

ایل پی آر پر جانے والوں کی تاریخ ریٹائر منٹ کا انحصار دو دسمبر 2024 پر ہے

رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی صورت میں پینشن کٹوتی کا دار ومدار سالوں پر ہوگا نہ کہ مہنیوں اور دنوں پر

notification of clarification

Related posts

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پرموشنز کیسز آج سیکرٹریٹ پہنچ گئے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کی ابتر انتظامی صورت حال پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اظہارِ تشویش ۔۔پنجاب حکومت نوٹس لے۔ڈاکٹر امجد مگسی

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پانچ سو اکتیس لیکچررز مردانہ /خواتین کی بھرتی کیلیے اشتہار دے دیا

Ittehad

Leave a Comment