[email protected]
جیسا کہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ یکم جولائی دو ہزار اکیس سے یونیورسٹیوں سے جنرل کیڈر کی آسامیاں محکمہ واپس لے رہا ہے لہذا ان پوسٹوں پر کام کرنے والے تقریباً نو سو ساٹھ اساتذہ فارغ ہیں اور آئندہ پوسٹنگ کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈسپوزل پر ہیں اپنی ویب سائٹ پر محکمہ نے ان اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنرل ایجوکیشن کے کالجوں میں خالی آسامیوں کی لسٹ میں سے اپنی پسندیدہ تین کی آپشن جلد از جلد محکمہ کو دیں تاکہ انہیں ان میں سے کسی ایک پر تعینات کیا جا سکے بصورت دیگر یکم جولائی کے بعد ان کی تنخواہیں بند ہو جائیں گی اور انہیں دشواریوں کا سامنا ہو گا یہ آپشنز بذریعہ ایس میل درج ذیل ایڈریس پر دیں مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں