2022 Latest News Press Releases

حسن ابدال  کا واقعہ قابل مذمت ہےضلعی انتظامیہ کالجوں کے انتظامی انتظامات  میں مداخلت سے اجتناب کرئے ۔۔اتحاد اساتذہ

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی افسران درجہ بندی کا اپنا ایک سسٹم موجود ہے اے سی /مجسٹریٹ/ و دیگر اسے غیر موثر بنانے کے کوشاں ہیںاس سے تضاد کی قضا بن رہی ہے جو تدریسی ماحول کے لیے ضرر رساں ہے ماضی کے تلخیوں سے سبق سیکھنا چاہیے  ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈنگی وزٹ یا امتخانی مراکز کی چیکنگ تک محدود رہیں حاضری رجسٹر کی چیکنگ ان کا کام نہیں 

آج مورخہ سترہ ستمبر دو ہزار بائیس بروز ہفتہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ایک اجلاس مقامی صدر پیپلا پروفیسر منعقد ہوا جس میں گزشتہ روز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین حس ابدال میں اسسٹنٹ کمشنر اٹک عارف قریشی کی خاتون پرنسپل کے دفتر میں گھس کر حاضری رجسٹر طلب کر نا اور ممبران سٹاف کے بارے میں استفسار کرنا جیسے اقدامات کی مذمت کی گئی بعد ازاں اسی موضوع پر اتحاد اساتذہ پاکستان کا ایک ٹیلیفونک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے ایک قرار داد مذمت منظور کی گئی جسمیں  اے سی حسن ابدال کے اس ایکٹ کو ناپسندیدہ اوراسے اختیارات سے متجاوز قرار دیا گیا بعد ازاں اے ڈی سی جی نے بھی دھمکی آمیز ٹیلیفون گفتگو ایسے اقدامات کو جائز قرار دیا اور اپنے اے سی کے ایکٹ کا دفاع کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ارشد کو اپنے دفتر آنے کو کہا قرارداد میں راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار افسران   اور اعلی حکام محکمہ ہائر ایجوکیشن اور صوبائی حکومت کے با اختیار حلقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ جب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی اپنی افسر درجہ بندی موجود ہے تو اسے پر ہی انحصار کیا جائے ایسے طالع آزما وں کو باز رکھیں   صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر  احمد ندیم۔ مرکزی  جنرل سیکرٹری پپلا پنجاب نے اعلی حکام سے ان اقدامات کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے کوٹ مومن کے واقعے کو زیادہ دیر نہیں ہوئی اس وقت پپلا اور انتظامیہ کے مابین یہ طے پایا تھا کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیے جائیں گے

Related posts

الیکشن ڈیوٹی پر متعین افسران اپنے ووٹ بذریعہ پوسٹل بیلٹ کاسٹ کر سکتے ہیں

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے تحت لٹریری فیسٹیول ۔۔فیسٹیول تین سیشنز پر مشتمل تھا

Ittehad

ڈائریکٹر ڈی جی خان شیخ فیاض کے خلاف دو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

Ittehad

Leave a Comment