2022 HED News Latest News

ڈائریکٹر ڈی جی خان شیخ فیاض کے خلاف دو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

ڈائریکٹر موصوف پر کرپشن کے الزامات تو ہیں ہی درجہ چہارم کے ملازمین سے لیکر سنئیر پروفیسر و تمام انتظامی افسران ان سے نالاں ہیں 

میرٹ میں تعلیمی قابلیت کے ساتھ سائیکالوجیکل  ٹیسٹ کو بھی شامل کیا جائے 

گورنمنٹ کالج لیہ کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزل حسین نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر شیخ فیاض پر دو کروڈ ہرجانے کا  دعویٰ دائر کرنے کا نوٹس دیا ہے ڈاکٹر مزمل کے وکیل سردار احمد نواز خان ایڈووکیٹ نے نوٹس میں لکھا ہے کہ ڈائریکٹر کالجز نے ڈاکٹر مزمل کا پینشن کیس فارورڈ کرتے وقت جو الزامات عائد کیے ہیں کہ ان کے خلاف محکمہ آنٹی کرپشن میں طلبا سے زاہد فیس وصول کرنے کا کیس آنٹی کرپشن کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری جاری ہے دونوں الزامات بے بنیاد ہیں آپ ان کے دستاویزی ثبوت بھی جمع کروائیں وگرنہ آپ کے خلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی جس کے تمام اخراجات آپ کے ذمے ہونگے 

اس بارے میں جب پی پی ایل اے کے سابق ڈویژنل صدر پروفیسر ایاز احمد سرکانی سے سوال کیا گیا کہ آپ شیخ فیاض کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ملازمین سے کیسا رویہ ہے تو انہوں نے بتایا کہ شیخ فیاض کا رویہ سئنیر پرنسپل و پروفیسر  صاحبان سے لیکر ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کلریکل سٹاف و درجہ چہارم  کے ملازمین ان کے رویے سے نالاں ہیں گزشتہ دنوں ایپکا کے ساتھ ان کی ٹھن گئی تو رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی اور ڈی پی آئی کالجز عاشق حسین کے  علاؤہ اپیکا کے سئنیر عہدے داران ، پی پی ایل اے کے  عہدے داران پر مشتمل کمیٹی نے معاملہ رفع دفع کروایا معاہدہ طے پایا جس کے مطابق  ڈائریکٹر کالجز نے کرپشن کے الزامات کو تسلیم کیا اور ایک ضابطہ اخلاق کے تخت بقایا پیریڈ گزارنے کا وعدہ کیا معاہدے کا عکس ذیل میں پوسٹ کیا جا رہا ہے معاہدے میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان کی یہاں سے ٹرانسفر کروائی جائے گی نہ ٹرانسفر ہوئی نہ ان کا رویہ تبدیل ہوا مخاصمت کی بنیاد پر ڈاکٹر مزمل حسین پر غلط الزامات عائد کر کے پینشن رکوانے کی کوشش کی  پی پی ایل اے کے ڈویژنل صدر پروفیسر فرحان یاسر چاند نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ    انتظامی عہدے پر تعینات کرتے اہلیت کے معیار میں تعلیمی قابلیت ۔انتظامی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کا سائیکالوجیکل ٹیسٹ بھی کروایا جائے مردم بیزار اور انسان دشمن کو ہر گز انتظامی عہدے پر نہ لگایا جائے 

Related posts

مرحوم ملازمین کے لواحقین کے واجبات کے کیسز معرض التوا میں نہیں  ۔ پرنسپلز سرٹیفکیٹ دیں

Ittehad

پی پی ایل اے ساہیوال کے وفد کا چیچہ وطنی کے کالجز کا دورہ

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کا یو ٹرن ۔چند روز قبل کیا گیا سمسٹر سسٹم کا فیصلہ واپس ۔اینول سمسٹر ہی رہے گا

Ittehad

Leave a Comment