Latest News Press Releases

سرگودھا:اتحاد اساتذہ کی جانب سے ڈی ڈی سی کی مذمت

مختلف کالجز میں جونئیراساتذہ کو پرنسپل تعینات کیا گیا،سینئرز نے تحفظات کا اظہارکردیا

اتحاد اساتذہ سرگودھا کا ہنگامی اجلاس،اعلی حکام سے رابطے کا فیصلہ

سرگودھا(پ ر)اتحاد اساتذہ سرگودھا ڈویژن کی کور کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس آج مورخہ 23 جون کو منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا سرفراز گجر کی جانب سے میرٹ کے برعکس خلاف قانون گورنمنٹ کالجز میں جونئیر سٹاف ممبران کالجز کا انچارج پرنسپل مقرر کرنے کی شدید مزمت کی گئی ۔ سرفراز گجر بذات خود بغیر انٹرویو اور میرٹ، سفارش کے بل بوتے پر تین عہدوں( سیکرٹری بورڈ،ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر) پر برجمان ہے شرکاء اجلاس نے اس کی طرف سے خلاف ضابطہ اور ہائر ایجوکیشن کی پالیسی کے برعکس انچارج پرنسپل لگائے جانے کے عمل کو نا قابل قبول قرار دیا ہے ۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندی چوک میں سینئر ترین پی ایچ ڈی سٹاف ممبر کی بجائے ایک جونئیر سٹاف ممبر کو انچارج پرنسپل لگانا اسکی نااہلی اور جانبداری کا واضح ثبوت قرار دیا ہے اس سے قبل بھی موصوف گورنمنٹ ڈگری کالج بھلوال میں 9 سینئر پروفیسر صاحبان بشمول تین پی ایچ ڈی کی موجودگی میں ایک جونئیر ترین پروفیسر صاحب کو چارج دے چکے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے سامنے تحریری طور پر احتجاج کیا گیا ہے لیکن کیونکہ خود موصوف سفارش اور پرچی کی بنیاد پر تین عہدوں پر قابض ہیں اسی لیے موصوف سفارش اور جانبداری کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اس کی وجہ سے پروفیسر کیمونٹی میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے۔اجلاس کے شرکاء نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے اس غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر منسوخ کر تے ہوئے ان کالجز سینئر ترین سٹاف ممبران کو ان کالجز کا چارج دیا جائے اجلاس کے شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم،پروفیسر حافظ محمد رمضان،پروفیسر طفیل احمد گوندل،پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل،پروفیسر ابوالحسن نقوی،پروفیسر فرخ رزاق اعوان ۔پروفیسر ثمرہ شوکت،پروفیسر ارم زہرا اور پروفیسر منیبہ زہرہ نقوی نے شرکت کی

Related posts

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری لیاقت علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے 

Ittehad

حاملہ خواتین سکول اساتذہ کیلیے ویکسینیشن ضروری نہیں۔۔۔ مراد راس

Ittehad

کرپشن کے واضح ثبوت ملنے پر ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment