HED News Latest News

پندرہ جولائی سے یونیورسٹیاں مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری

لاہور(ویب نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد نے ممکنہ طور پر یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے اور عملے کے ممبران اور طلباء کو کیمپس میں بلانے کے لئے رہنما اصولوں اور ٹائم لائن کا اعلان کیا ہے۔ اگر یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کی 15 جولائی مقرر کی گئی تو فوری طور پر تمام طلبہ کو کیمپس کی کلاسوں میں شرکت کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔ایچ ای سی نے متعدد مراحل میں یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ، صرف فیکلٹی ممبران اور طلباء جن کو رابطے کے مسائل کا سامنا ہے کیمپس میں طلب کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ، فائنل ایئر کے طلباء اورگریجویٹ طلباء اور وہ طلبہ جنھیں ہائوس جاب یا پریکٹیکلز کی ضرورت ہے ان کو طلب کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں ، تمام طلبا کو کیمپس میں جانے کی اجازت ہوگی۔یونیورسٹیاں کھلنے کا متوقع شیڈول درج ذیل ہوگا۔15 جولائی 2020: یونیورسٹی فیکلٹی ، ضروری عملہ اور رابطے کے مسائل سے دوچار طلبا آئیں گے۔  3 اگست 2020: فائنل ایئر کے طلباء ، گریجویٹ طلباء اور طلبہ جن کو ہائوس جابز یا پریکٹیکلز کی ضرورت ہوگی۔ان کو بلایا جائے گا۔ 17 اگست 2020: لیب کی ضروریات والے طلبا (جیسے سائنس ، میڈیکل ، انجینئرنگ) اور دیگر تمام طلباء کو کیمپس میں جانے کی اجازت ہوسکتی ہے۔ 14 ستمبر 2020: نئے طلبا کے لئے اورینٹیشن سیشن. 15 ستمبر 2020: تمام نئے اور پرانے طلباء کو کیمپس میں واپس آنے کی اجازت ہو گئی۔ایچ ای سی کے مطابق اس شیڈول پر عمل درآمد اس پر منحصر ہے کہ آئندہ دنوں میں وبا کیا صورت اختیار کرتی ہے۔

Related posts

نصابی کتب میں اسلامی لٹریچر کی منظوری متحدہ علماءبورڈ دے گا،ترمیمی بل منظور

Ittehad

راہنما کالج اساتذہ قاضی نیاز احمد انتقال کر گئے

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلیم  پرنسپل گورنمنٹ شالیمار  کالج لاہور تعینات

Ittehad

Leave a Comment