2022 Latest News Obituary

بابائے علم صحافت ۔معروف سیاسی تجزیہ کار اور ہومن رائٹس ایکٹوسٹ ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کر گئے

معروف ماہر تعلیم۔ نامور سیاسی تجزیہ کار اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت کے استاد پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن آج دوپہر لاہور میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً پچاسی برس تھی ڈاکٹر پاکستان ہومن رائٹس کمیشن کے سابق چیرمین بھی رہے سماجی انصاف کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے اپنی روشن فکری کے بنا پر ہزاروں انسانوں کی سوچ میں ارتعاش پیدا ہے اور نوجوانوں نے اپنی راہ تبدیل کی۔ ان نے پاکستان پریس انٹر نیشنل سے بطور سب ایڈیٹر اپنے کیریئر  کا آغاز کیا یہ انیس سو اکسٹھ سے انیس سو  چھیاسٹھ کا زمانہ ہے وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیت کر عہدے دار منتحب ہوئے انہوں نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے بھر پور کام کیا ان کی ایک وجہ شہرت میڈیا ہسٹورین کی ہے  بی بی سی نیوز اور وائس آف امریکہ کے لیے بھی کام کیا انہیں حکومت پاکستان ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا انہوں نے مختلف اداروں میں تقریباً پچاس تک پڑھایا پنجاب یونیورسٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ مختلف اداروں میں درس وتدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے وہ حال ہی میں بطور ڈین آف کمیونیکیشن و جرنلزم بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے منسلک تھے ان کی تصنیف ‘دی پولیٹیکل ہسٹری آف پاکستان،نے شہرت پائی وہ لاہور کی ایک خوبصورت ابادی سکھ چین  ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقیم تھے جہاں کل ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی

Related posts

پبلک سروس کمیشن کی مشتہر لیکچررز کی آسامیوں کے کس مضمون پر کس کس قابلیت کے حامل درخواست دے سکتے ہیں

Ittehad

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں گریڈ بیس سے گریڈ پندرہ تک کی آسامیوں پر درخواستیں طلب

Ittehad

آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ ہے کیا ؟ پی پی ایل اے سراپا احتجاج کیوں۔اصل مطالبہ کیا ہے؟

Ittehad

Leave a Comment