محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے گیارہ کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور ایم فل الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے پی ایچ ڈی کرنے والوں کو دس ہزار روپے ماہانہ جبکہ ایم فل کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق مسٹر خضرحیات اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کو ایم فل الاؤنس یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے ڈاکٹر معین الدین اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کو پی ایچ ڈی الاؤنس یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر اسد اللہ خان اسسٹنٹ پروفیسر آف فزکس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کوایم فل الاؤنس پچیس ستمبر دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر خاور خاں اسسٹنٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج منڈی شاہ جیونہ ضلع جھنگ کواےم فل یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے ڈاکٹر کامران نسیم اسسٹنٹ پروفیسر آف سیاسیات گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کوپی ایچ ڈی الاؤنس تین جولائی دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر ظفر اقبال اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی کو پی ایچ ڈی الاؤنس تیس دسمبر دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر عدیل شہزاد ملک اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاراں والا بہاولپور کو ایم فل الاؤنس تیس ستمبر دو ہزار سترہ سے دیا گیا ہے مسٹر مبارک علی اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ کالج بورے والا وہاڑی کو ایم فل اکتیس مارچ دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر احمد سعید راشد اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد کو ایم فل الاؤنس تین مئی دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے مسٹر نعمان خان اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی گورنمنٹ کالج مصطفیٰ آباد قصور کو ایم فل الاؤنس اکتیس مئی دو ہزار اٹھارہ سے دیا گیا ہے ڈاکٹر جہاں زیب اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی گورنمنٹ ڈگری کالج اکتالیس ج بے فیصل آباد کو پی ایچ ڈی۔ الاؤنس یکم اگست دو ہزار انیس سے دیا گیا ہے