Latest News University / Board News

فاٹا یونیورسٹی کے ملازمین کو مارچ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں

درہ آدم خیل میں واقع فاٹا یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف سمیت کلرکس اور درجہ چہارم کے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔میڈیا رپورٹس اور ملازمین کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارچ کے مہینے سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔عیدالفطر اور رمضان کا مہینہ بھی انہوں نے بغیر تنخواہ کے گزارا اور اب پھر عیدالاضحی قریب آگئی ہے۔ملازمین نے متعدد بار پشاور میں واقع ہائر ایجوکیشن کے حکام سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد سامنے نہیں آیا۔حکام کے مطابق یونیورسٹی میں وائس چانسلرکی عدم تعیناتی سے یہ مسئلہ درپیش ہے۔تنخواہوں کے علاوہ دیگر کام بھی رکے ہوئے ہیں جن میں نئے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔یونیورسٹی کے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ ان کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہاہے۔اگر چند دن کے اندر تنخواہوں اور وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو وہ نہ صرف آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ کریں گےبلکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج بھی کریں گے۔حکومت کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ابھی کوئی واضح تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

Related posts

انجینرنگ یونیورسٹی کےرچنا کیمپس گوجرانولہ کو یونیورسٹی آف گوجرانولہ بنا نے کا فیصلہ

Ittehad

اتحاد اساتذہ پی پی ایل اے کی سرکاری ملازمین کے مظاہرے و دھرنے میں بھرپور شرکت

Ittehad

سکولز  اور کالجز کے  کنٹریکٹ 14055 ملازمین کو ریگولر ایز کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

Leave a Comment