HED News Latest News

فائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کا روایتی طریقے سے امتحان لینے کا اعلان

سٹوڈنٹس پریشان،ایچ ای سی اور حکومت سے مداخلت کا مطالبہ

فائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس نے روایتی طریقے سے امتحان لینے کا اعلان کردیا ہے جس سے طلباء و طالبات میں بے چینی پھیل گئی ہے۔وہ وبا کے دوران امتحانی مرکز میں بیٹھنے کے تصور سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کئی سٹوڈنٹس اور اساتذہ کرونا پازیٹو ہیں۔ایک طالب علم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ جب ہمیں پڑھایا آن لائن گیا ہے تو امتحان کیمپس میں کیوں لیا جارہا ہے۔ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ آن لائن بھی مناسب انداز میں نہیں پڑھایا گیا۔لیکچر کے دوران سوال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی کیونکہ لیکچرز لائیو ہونے کی بجائے ریکارڈڈ ہوتے تھے۔ایک طالب علم کے دوست نے کہا کہ میرے دوست کی ٹیچر کلاس میں ہمیشہ تاخیر سے آتی تھیں۔جب ان کی شکائت کی گئی تو پوری کلاس کی ان کی جانب سے سرزنش ہوئی۔سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ جب لیکچرز ہی مناسب انداز میں نہیں دئیے گئے تو اب کیمپس میں بلا کر روایتی امتحان لینا ناقابل قبول ہے۔سٹوڈنٹس نے اس حوالے سے ایچ ای سی اور حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامے کی زمہ دار سندھ کونسل ہے جمعیت نہیں یونیورسٹی انتظامیہ 

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی ڈیل کا دوسرا حصہ۔جونئیر ڈین کو ممبر سنڈیکیٹ لگوا لیا

Ittehad

راہنما اتحاد اساتذہ ۔مرکزی نائب صدر پیپلا ڈاکٹر الطاف الرحمان ملک مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے 

Ittehad

Leave a Comment