2021 HED News Latest News

پی پی ایل اے کی مرکزی ایگزیکٹو اور محکمہ ہائر ایجوکیشن میں کامیاب مذاکرات

آج پی پی ایل اے کے وفد نے پروفیسر زاہد اعوان قائمقام صدر کی قیادت میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری جناب نعیم غوث، ایڈیشنل سیکرٹری جناب طلحہ محمود بھی شامل تھے پی پی ایل اے کے وفد میں جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم، پروفیسر فائزہ رانا سینئر نائب صدر خاتون، صدر لاہور ڈویژن پروفیسر توصیف صادق، جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن پروفیسر وقار سلطان،پروفیسر آمنہ سعدیہ نائب صدر خاتون لاہور ڈویژن، صدر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان، ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن شامل تھے

ملاقات میں پروموشن، پے پروٹیکشن، فائیو ٹائر فارمولا، اور آسان اسائنمنٹ اور دیگر امور پر تفصیلی بات ہوئی اس حوالے سے درج ذیل فیصلے ہوئے

1۔ پروموشن کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن نے ٹریننگ کا سلسلہ بلا انقطاع جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور پروموشن کے عمل کو تیز کرنے میں پی پی ایل اے کو تعاون کے لئے کہا۔ ان کے مطابق ایک رکاوٹ کاغذات کا نامکمل ہونا ہے جس کے لئے پی پی ایل اے کو کردار ادا کرنا چاہئے

2۔ پی پی ایل اے وفد نے اسسٹنٹ پروفیسر میل کے 850 سینیارٹی تک تمام کیسز کی یک مشت پروموشن کا مطالبہ کیا۔ اس پر جناب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری نے پی پی ایل اے کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہ کہا یہ خصوصی صورت حال ہے انہوں نے ایڈوائس جاری کی کہ 850 تک تمام کیسز یک مشت تیار کروائے جائیں وہ خود سیکرٹری سروسز سے بات کرکے خصوصی بورڈ کے ذریعے تمام کیسز ایک ساتھ پی ایس بی 2 کے لئے پیش کروائیں گے انہوں نے وعدہ کیا کہ تاخیر کا ازالہ کیا جائے گا
3۔ پے پروٹیکشن کے مسئلہ پر بریفنگ کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے فنانس کو خط لکھنے کا وعدہ کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری کو ہدایت کی کہ پی پی ایل اے نمائندوں کے ساتھ مل کر فنانس کا خط ڈرافٹ کریں
وفد کی طرف سے ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم نے 30.5.2019 کو ڈاکٹر راحیل صدیقی کے دستخطوں سے چیف منسٹر کو بھیجی گئی سمری کی نقل پیش کی

4۔ فائیو ٹائر فارمولا پر بھی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے تجاویز تیار کرنے کا وعدہ کیا
اس حوالے سے سیکرٹری صاحب کی خدمت 2019 میں اس وقت کے سیکرٹری راحیل صدیقی صاحب کے دست خط سے چیف منسٹر کو بھیجی گئی سمری کی کاپی پیش کی (30.5.2019)
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے اس پر مناسب کاروائی کے لئے سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو ہدایات جاری کیں

4۔ آسان اسائنمنٹ پر تفصیلی بریفنگ کے نتیجے میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے سپیشل سیکرٹری جناب نعیم غوث اور ایڈیشنل سیکرٹری جناب طلحہ محمود صاحب سے مل کر تجاویز تیار کرنے اور فنانس کے لئے خط تیار کرنے کا کہا

5۔ سپیشل سیکرٹری جناب نعیم غوث اور ایڈیشنل سیکرٹری اور جناب طلحہ محمود نے آئیندہ ملاقات میں اس پر تفصیلی ڈرافٹ پیش کرنے کو کہا

6۔ وفد نے 2015 لیکچررز کی کی سینیارٹی لسٹ کے حوالے سے تاخیر کے بارے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو آگاہ کیا اس پر انہوں سپیشل سیکرٹری کو فوری طور پر اس حوالے سے کاروائی کا کہا اور یقین دہانی کروائی کہ مسئلہ جلد حل کیا جائے گا

7۔ ڈائریکٹ سیلیکشن کے حوالے سے ریکوزیشن کے مطالبہ اور ڈائریکٹ سیلکشن شرائط میں بہتری کے مطالبہ پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے حکم جاری کیا اس حوالے شرائط پر نظر ثانی کی جائے اور کالج اساتذہ کے تجربے کو بھی اہمیت دی جائے انہوں ہدایت کی کہ اس حوالہ سے ضروری اقدامات فی الفور اٹھائے جائیں

8۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری نے پی پی ایل اے کو رابطے جاری رکھنے اور تمام معاملات میں فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا آپ کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے

Related posts

گورنمنٹ گورو نانک کالج ننکانہ کے پرنسپل ممتاز احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Ittehad

  وائے ممتاز علی ڈپٹی ڈائریکٹر پاکپتن اور شیر باز ڈپٹی ڈائریکٹر اوکاڑہ تعینات

Ittehad

وفاقی حکومت نے بپنشن میں ساڑھے سترہ  فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment