2023 HED News Latest News

گورڈن کالج راولپنڈی بھی نجی تحویل میں دینے کی تیاریاں ۔سپریم کورٹ میں دائر اپیل مسترد

گورنمنٹ گورڈن کالج کی زمین /جائیداد پریسیبیٹیرین ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں بھی بحال

سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک گورڈن کالج ٹرسٹ کامیاب رہا ہے کالج کا انتظامی کنٹرول یکم ستمبر 1972 کو مارشل لا ریگولیشن 118 کے تحت ذوالفقار علی بھٹو نے لیا تھا 1985 کو فیڈرل گورنمنٹ نے یہ انتظام صوبائی حکومت پنجاب کو سونپ دیا نہ یا اسے ٹرسٹ نے چیلنج کیا نہ کسی عدالت میں اس پر بات ہوئی لہذا یہ انتظامی کنٹرول تاحال صوبائی حکومت کے پاس ہے

فروغ تعلیم کی خاطر سیکڑوں ادارے سکول و کالجز قومی تحویل میں لیے گئے مارشل ریگولیشن 118 کو بعد میں قانونی تحفظ دے دیا گیا محض ایک ادارے کے جائیداد کے جھگڑے میں پورے عمل کی نفی نہیں ہو سکتی لہذا گورنمنٹ آف دی پنجاب نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں کیس کو خود نہیں لڑا کالج کی انتظامیہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

پہلے تو یہ بنتا ہے کہ ایک روین اپیل سپریم کورٹ میں داخل کرئے جس میں ثابت کرئے کہ یہ پراپرٹی پریسیبیٹیرین ٹرسٹ سیالکوٹ کی ہے اور ایف سی کالج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں دوم یہ کہ مقدمہ ترسٹ صرف پراپرٹی تک محدود ہے ادارے کو ختم نہیں کیا جائے گا

لا ہور نمائندہ خصوصی۔ گورنمنٹ کورڈن کالج راولپنڈی کی اپیل کو بڑی ہی عجلت میں سن کر مسترد کر دیا گیا ایسی اپیل جس میں سول سوسائٹی طالب علم والدین اساتذہ فریق ہوں اس کے سارے پہلوؤں کو کہیں بھی دیکھا نہیں گیا جگھڑا جو ایک پرنسپل کی دوکانداروں اور چند کوارٹرز کے مکینوں کے مابین جھگڑے سے شروع ہوا اتنے امناک انجام سے دوچار ہوگا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا 1972 میں سندھ اور پنجاب کے سیکڑوں تعلیمی ادارے جن میں سکول و کالجز شامل تھے فروغ تعلیم کی خاطر اس وقت کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار علی بھٹو نے مارشل لا ریگولیشن 118 کے تحت قومی تحویل میں لیا بعد میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے ہوئے تو تعلیمی پہلو نظر انداز کر کے دوسرے کمرشل پہلوؤں نے اس کی جگہ لے لی الف سی کالج لاہور میں کرسچن کو کامیابی ملی تو رائیں کھول گئیں اور اب گورڈن کالج تختہ مشق بن رہا ہے پنجاب حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اندرونی و بیرونی دباؤ میں فیصلہ کرتے وقت یہاں کے غریب عوام کے مفادات کا بھی خیال رکھنا چاہیے ویسے بھی قانونی پہلوؤں پر غور کریں تو گورڈن کالج کو ختم نہیں کیا جا سکتا

high-court

Related posts

سات اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تعینات

Ittehad

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم-اے/ایم ایس سی پروگرامز میں درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ چھبیس فروری

Ittehad

اساتذہ کا بھر پور احتجاج دیکھ کر وائس چانسلر  اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔

Ittehad

Leave a Comment