2023 Latest News Press Releases

حکم امتناعی بے اثر پرنسپلز کے انٹرویو آج جاری رہے سپورٹس کی وجہ سے کل نہیں ہونگے

 پنجاب کے سات ڈویژنل ڈائریکٹرز بیس سے زائد ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پنجاب کے مختلف ڈویژنوں میں  386کالجز کے پرنسپلز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان میں سے تاحال سات ڈویژنل ڈائریکٹرز آٹھ  ڈپٹی ڈائریکٹر اور چالیس کے لگ بھگ میل و فیمیل کالجوں کے پرنسپلز کے لیے انٹرویو مکمل ہوئے کل مورخہ چودہ ستمبر کو سپورٹس ڈے کی بنا پر انٹرویوز کا سلسلہ معطل رہے گا البتہ پندرہ ستمبر سے انٹرویو دوبارہ سے شروع ہو جائیں گے 

آج لاہور کے دس کالجوں کے پرنسپلز کے انٹرویو ہوئے محکمہ نے حکم امتناعی کا صحیح مفہوم سمجھا جب جھگڑا ڈائریکٹر سرگودھا کا ہے تو ڈائریکٹر ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلوں کے انٹرویو و دیگر پراسس کو روکنا  غیر منتقی  اور سمجھ سے بالا تر ہے صرف سرگودھا ڈویژن کے ڈائریکٹر کی سمری کو روک لیا جائے

لاہور(نمائندہ خصوصی ) عرصہ دراز  اور کئی مرتبہ التوا ۔کے بعد موجودہ نگران صوبائی حکومت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں خالی سات ڈویژنل ڈائریکٹرز بیس سے زائد ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین سو چھیاسی کالجز کی خالی آسامیوں  کو پر کرنے کے لیے انٹرویوز کا شیڈول دیا تھا ان میں سے تمام ڈائریکٹرز ،اٹھ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور چالیس کے لگ بھگ کالج پرنسپلز کے لیے انٹرویو مکمل ہوئے ہیں کل یہ خبر موصول ہوئی کہ  پنجاب سروس ٹربیونل نے تمام پراسس کو فی الوقت روک دینے کے احکامات جاری  کر۔دئیے ہیں سیکرٹری آفیس نے اس کی درست تشریح کی ہے کہ سارے پراسس کو روکنے کا تک نہیں صرف سرگودھا ڈویژن کے ڈائریکٹر کی پوسٹنگ کو روک دیا جائے لہذا اج بھی  انٹرویو کا سلسلہ جاری رہا آج لاہور کے دس کالجوں کے پرنسپلز کے لیے انٹرویو کیے گئے کل سپورٹس کی بنا پر انٹرویوز نہیں ہونگے جبکہ پرسوں 15 ستمبر سے انٹرویو کا سلسلہ جاری رہے گا

Related posts

مرداسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن کیسز پھر واپس اگئے۔ سن اکیس کی رپورٹ ،رزلٹ اور کوانٹیفیکیشن بنا کر دوبارہ بھجوائیں

Ittehad

خیبر پختونخوا ،بلو چستان اور اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولز کھل گئے

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال ایسوسی پروفیسرز کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان۔لیکچررز کے کیسز کل سیکریٹریٹ جائیں گے

Ittehad

Leave a Comment