2020 HED News HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بھونڈا مذاق ۔۔کلوزنگ ڈیٹ کو اطلاع

پنجاب کے کالج پرنسپلز کو انیس اگست کو ایک ای میل موصول ہوئی جو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں سے سترہ اگست کو بھیجی گئی تھی ای میل میں پرنسپل صاحبان سے درخواست کی گئی تھی کہ اپنے سٹاف ممبران کو یہ سرکولیٹ کر دیں کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک لنک متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے وہ براہ راست ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پرنسپل کی پوسٹ کے لیے  اپلائی کر سکتے اور اسوقت  کہ پنجاب کے بیس کالجوں میں پرنسپل کی آسامیاں خالی ہیں سوال یہ ہے کہ محکمہ کا قدم کس حد تک شفافیت پر مبنی ہے کہ کلوزنگ  ڈیٹ والے دن اور ان دنوں جب کالجز میں بھی معمول کے مطابق کام نہیں ہو رہا سرکولیٹ کیونکر کیا جا سکتا ہے جب اسی روز یعنی انیس تاریخ کو رات بارہ بجے تک کا۔ وقت دیا گیا ہو  جن کالجز میں آسامیاں خالی ہیں وہ یہ ہیں نمبر ا  گورنمنٹ کالج فار بوائز ترنڈا محمد پناہ رحیم یار خان نمبر 2گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہارون آباد بہاولنگر نمبر 3گورنمنٹ ایس سی کالج  بہاولپور نمبر 4 گورنمنٹ بوائز کالج سہجا تحصیل خاں پور رحیم یار خان  نمبر5 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد نمبر 6گورنمنٹ کالج آف کامرس عبداللہ پور فیصل آباد نمبر 7گورنمنٹ کالج تاندلیاوالہ فیصل آباد نمبر 8 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ نمبر9گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان نمبر 10گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی نمبر 11 گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز پنڈی گھیب اٹک نمبر 12 گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ڈگری کالج حضرو اٹک  نمبر 13 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی نمبر 14 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ جکوال  نمبر 15 گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ترہڈا چکوال نمبر 16 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی نمبر 17گورنمنٹ ڈگری کالج بھلوال  سرگودھا نمبر 18گورنمنٹ ڈگری کالج دیپالپور اوکاڑہ نمبر 19گورنمنٹ ڈگری کالج چیچا وطنی ساہیوال نمبر 20گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کلیانہ پاکپتن

Related posts

سلیکیڈ سکولز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا حکومتی فیصلہ

Ittehad

مرکزی پے اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ۔اہم فیصلے کیے گئے

Ittehad

تین سو تین مرد اسسٹنٹ پروفیسرز گریڈ انیس میں ترقی پاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے منٹس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment