2023 Latest News Press Releases

لاہور دھرنے میں ہزاروں سرکاری ملازمین ۔مگر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا غائب

میڈیا کا حکومتی ایما پرخبر کا یوں دبانا باعث شرم اور قابل مذمت ہے انٹرنیشنل میڈیا نوٹس لے کارکنان متبادل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

اتحاد اساتذہ پاکستان کے پانچ سو سے زائد ساتھیوں نے شرکت کی شرکت کرنے والے رہنماؤں میں پپلا کے مرکزی سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم مرکزی نائب صدر محترمہ فائزہ رانا ،،صدر پپلا فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم ،صدر پپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر رمضان ،صدر پپلا ساہیوال ڈویژن پروفیسر راؤ اعجاز ،پروفیسر محترمہ شگفتہ رانا جنرل سیکرٹری پپلا فیصل آباد ڈویژن سعدیہ علوی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری پپلا، پروفیسر محترمہ آمنہ سعدیہ نائب صدر لاہور ڈویژن ،ڈاکٹر جاوید بھٹی نائب صدر پپلا لاہور ڈویژن،ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینئر نائب صدر پپلا سرگودھا ڈویژن شامل ہیں

اتحاد اساتذہ پاکستان کے شرکت کرنے والے رہنماؤں میں چیرمین پروفیسر محمد عارف صدر پروفیسر غلام مصطفیٰ چوہدری جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر طارق بلوچ صدر پنشنرز ونگ اتحاد اساتذہ پروفیسر رانا اسلم پرویز ،نائب صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محبوب عارف،گجرات ضلع کے صدر پروفیسر افتحار شاہ   ،،پروفیسر راؤ افتخار وہاڈی پروفیسر ناصر علی صدر ضلع اٹک شرکا میں نمایاں تھے

لاہور(نمائندہ خصوصی)آج لاہور کے لاکھوں شہریوں نےجو مال روڈ ،لوئر مال ،ملتان روڈ ،فیروز پور روڈ سے گزرتے ہیں کہ سارا دن  ٹریفک ان سٹرکوں پر بلاک رہی اور ان شہریوں کو متبادل راستوں سے اپنی منزل مقصود تک پہنچنا پڑا کم و بیش آٹھ سے دس ہزار مرد و خواتین  سرکاری ملازمین جن میں پرائمری سکول ٹیچرز  مختلف محکموں کےکلرک مختلف محکموں کے درجہ چہارم کے ملازمین خاص طور پر ڈرائیورز محکمہ مال کے پٹواری محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیکچررز و پروفیسر حضرات اور مختلف محکموں کے ریٹائرڈ پنشنرز کی ایک بڑی تعداد سخت گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں تنخواہوں اور پنشن میں کم اضافے اور دیگر ملازم دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے رہےجو تا دم تحریر جاری ہے لیکن نہ جانے کیوں لاہور میں موجود درجنوں چینلز و پرنٹ میڈیا کو کیوں نظر نہیں آیا اہل دانش کو  اج یہ منکشف ہوا کہ کیوں ایک میڈیا میں کو وزارت اعلی  کا قلمدان سونپا گیا اور کیوں ایک صحافی جو صحافیوں کا منتخب نمائندہ تھا وزارت اطلاعات کےلئے منتخب کیاگیا یقیناً آگے چل کے پیچھے بیٹھے حکمرانوں نے ان سے لوکوں کی آوازیں دبانے کا کام لینا تھا مگر جسے وہ اپنی کامیابی سمجھ رہے ہیں دائمی ثابت نہیں ہوگی اور وہ  اس سے جو نتائج چاہتے ہیں شائد اس سے الٹ نکلیں

Related posts

  پنجاب کے کالجوں میں یوم آزادی نہایت تزک و احتشام و ملی جذبے سے منایا گیا 

Ittehad

رحیم یار خان ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما پروفیسر عبد الرحمن چوہدری انتقال کرگئے 

Ittehad

وائس چانسلر و پرو وائس چانسلر کی تقرریاں میرٹ پر کی جائیں ڈاکٹر امجد مگسی۔سردار اصغر اور ڈاکٹر اسلام 

Ittehad

Leave a Comment