2021 Akhbaar Latest News

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ضرورت مند طالب علموں کے لیے ایچ ای سی کے سکالرشپ

اس سکالرشپ کے لیے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 31 دسمبر دو ہزار اکیس ہے

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور اس کے ملحقہ کالجز کےضروت مند طالب علموں کے لئے  سکالرشپس کا اعلان کیا ہے یہ وظائف کمزور مالی حیثیت  کے حامل مگر ذہین طالب علموں کو دئیے جائیں گے یہ سکالرشپ انڈر گریجویٹ طالب علم جو NUMS یا اس یونیورسٹی کے محلقہ کالجوں میں انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخل ہوں ان امیدواران کی مالی حیثیت کی جانچ سکالرشپ دینے والی کمیٹی لگائے گی سکالرشپ ٹیوشن فیس کے تو ہو گا لیکن اس کا اطلاق امتحانی فیس داخلہ فیس پر نہیں ہو گا یہ سکالرشپ اجراء سے لے کر ڈگری کی تکمیل تک کے درمیانی عرصہ تک کے لیے ہوگا  کاغذات کی تصدیق کے بعد ادارہ امیدواران کی شارٹ لسٹنگ کرئے گا اور ان میں منتخب امیدواران کو ایچ سی سی بھجوایا جائے گا  وہاں سے منظوری کے بعد یہ جاری ہو جائے گا اس سکالرشپ پروگرام کے فنڈ طالب علم کو براہ راست منتقل نہیں ہوں گے بلکہ ایچ ای سی یونیورسٹی کے ذریعے یہ رقم دی جائے گی اس سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 دسمبر دو ہزار اکیس ہے 

Related posts

September 2014

Ittehad

غیر ملکی طالب علموں کو امریکی حکومت کی دھمکی

Ittehad

ایچ ای سی کے تعاون سے سٹوڈنٹس کیلئے مائیکروسوفٹ سرٹیفکیشن

Ittehad

Leave a Comment