2023 HED News Latest News

لیو انکشمنٹ کے ساتھ نان کمپاونڈ پنشن اور سی پی ایف بھی  اتنے ہی مہلک ہیں

ان کے خلاف وقت پر مزاحمت نہ کرنا کل کو پچھتاوے کے سوا کجھ بھی حاصل نہیں ہوگا

بیوروکریسی  ملازم دشمن اقدام تجویز کرنے کے عوض  اپنی مراعات حاصل کرتی ہے ایک طبقے کی رعایت چھین کر دوسروں کو مراعات دینا نہ ملک دوستی ہے نا قرین انصاف 

لاہور(نمائندہ خصوصی) بیوروکریسی حکمرانوں کو نئی نئی ملازم دشمن اور عوام دشمن ترکیبیں تراش کے دیتی ہے تو حکمران  خوش ہو کر انہیں مراعات سے نوازتے ہے ماضی کا منجمد ہاؤس رینٹ،منجمند میڈیکل الاؤنس ،گریڈ کی ابتدائی سٹیج سے تنخواہوں میں اضافہ۔اور پنجاب حکومت کا پنشن میں دوسرے صوبوں اور وفاق سے کم اضافہ حال کی لیو انکشمنٹ اور مستقبل کے مجوزہ  اقدامات  جیسےکنٹریبیوٹری پنشن فنڈ کا اجراء اور نان کمپاونڈ پنشن اضافہ اس کی مثالیں ہیں اس کے علاؤہ فیملی پنشن میں زیر کفالت افراد کی پنشن میں وقت کی قید اس دشمننانہ اقدامات کی مثال ہے حکمران اسےملک کے مشکل حالات میں معیشت کی بحالی کے اقدامات قرار دے رہی ہے اگر ایسا ہے تو صرف ایک طبقے سے چھین کر دوسرے کو نوازنا تو اس کا اظہار نہیں طاقت ور اور اقتدار کے لیے مفید ملازمین کے لیے رویہ نالکل بر عکس ہے ایگزیکٹو الاؤنس 150فیصد یوٹیلیٹی الاؤنس سیکریٹریٹ وزیر اعظم وزیر اعلی ہاؤس کے ملازمین کو،اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ملازمین کو علاؤہ ازیں۔ اراکین اسمبلیوں اور سینٹ کے اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ کے وقت معیشت  کی بحالی کا خیال ذہنوں سے کیوں نکل جاتا ہے ایسا یقیناً قابل مذمت ہے ملازمین کے درمیان تفاوت معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مترادف ہے

Related posts

دھرنے کا آج چوتھا دن۔۔کالج و سکول اساتذہ سے شرکت کی اپیل

Ittehad

وفاقی حکومت میں شامل دو پارٹیوں نے دھرنا کے شرکا سے رابطہ کر لیا

Ittehad

جی پی فنڈ کا سالانہ منافع 12فیصد

Ittehad

Leave a Comment